Friday, January 30, 2026
ہومNationalپنجاب سول سکریٹریٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

پنجاب سول سکریٹریٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی

وزیر اعلیٰ مان کو بھی جان سے مارنے کی وارننگ

چنڈی گڑھ، 29 جنوری (ہ س)۔ ہریانہ اور پنجاب کی راجدھانی چنڈی گڑھ واقع پنجاب سول سکریٹریٹ کو دہشت گرد تنظیم نے بم سے اڑانے کی دھمکی دی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا ای میل پنجاب سکریٹریٹ کے سینئر افسران کو موصول ہوا ہے۔چنڈی گڑھ میں ہریانہ اور پنجاب کا سول سکریٹریٹ ایک ہی عمارت میں ہے۔ دونوں ریاستوں میں بٹوارہ ہو چکا ہے لیکن نویں منزل ا?پس میں جڑی ہوئی ہے۔ ا?ج صبح پنجاب کے سینئر افسران کی ای میل ا?ئی ڈی پر یہ پیغام ملے۔ دونوں سکریٹریٹوں میں ہزاروں ملازمین اور افسران کام کرتے ہیں۔اس میل میں پنجاب سول سکریٹریٹ میں ا?ج یا کل بم دھماکہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ دھمکی بھرا ای میل خالصتان نیشنل ا?رمی کے انجینئر گرنکھ سنگھ نے بھیجا ہے۔ یہ پیغام پنجاب سول سکریٹریٹ کے افسران کے گروپوں میں وائرل ہوا ہے۔ وائرل پیغام میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کا حشر سابق وزیر اعلیٰ بے انت سنگھ جیسا ہوگا۔پنجاب میں دہشت گردی کے دور میں بے انت سنگھ کا قتل سکریٹریٹ میں کیا گیا تھا۔ دھمکی بھرے پیغام میں پنجاب پولیس ڈائریکٹر جنرل کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پنجاب کے نوجوانوں کے غلط انکاونٹر کیے جا رہے ہیں۔چنڈی گڑھ، ہریانہ اور پنجاب پولیس کو جمعرات کی صبح اس طرح کی دھمکی کی اطلاع دی گئی۔ سکریٹریٹ میں دونوں ریاستوں کی پولیس کے علاوہ سی آئی ایس ایف کے جوان تعینات رہتے ہیں۔ پولیس نے ہریانہ اور پنجاب کے تمام دفاتر کو خالی کروایا ہے۔ دونوں ریاستوں کے وزراء کو کچھ وقت اپنی رہائش گاہ پر رکنے کا مشورہ دیا گیا۔اس دھمکی کے پیش نظر ہریانہ اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کی سکریٹریٹ میں ہونے والی میٹنگوں کو کچھ وقت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ چنڈی گڑھ، ہریانہ اور پنجاب پولیس کی ٹیموں نے یہاں کافی دیر تک تلاشی لی لیکن کہیں کچھ نہیں ملا۔ ہریانہ اور پنجاب پولیس نے سکریٹریٹ کی سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات