Sunday, January 25, 2026
ہومNationalامریکہ میں ہندوستانی خاندان کے جھگڑے کے دوران فائرنگ

امریکہ میں ہندوستانی خاندان کے جھگڑے کے دوران فائرنگ

خاتون سمیت 4 افراد ہلاک

لارینس ویلے، 24 جنوری (یو این آئی) امریکی ریاست جارجیا میں ایک ہندوستانی خاندان کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ہندوستانی نژاد خاتون سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جب گھر میں تین بچے بھی موجود تھے۔ہندوستانی قونصل خانے اٹلانٹا کے مطابق مقتولین میں ایک ہندوستانی شہری بھی شامل ہے۔ قونصل خانے نے واقعے سے متعلق بتایا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔جارجیا کی پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت 51 سالہ وجے کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اس کی اہلیہ میمو ڈوگرا، گورو کمار، ندھی چندر اور ہریش چندر شامل ہے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے وقت تین بچے گھر میں موجود تھے جنہوں نے جان بچانے کے لیے الماری میں چھپ کر پناہ لی۔ ایک بچے نے ایمرجنسی نمبر پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دی جس کے باعث اہلکار چند منٹوں میں ہی موقع پر پہنچ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے میں بچے محفوظ رہے اور بعد ازاں ایک رشتہ دار کے حوالے کر دیے گئے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستانی نژاد ملزم پر قتل، ہراساں کرنے اور بچوں پر ظلم سمیت متعدد سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات