Saturday, January 24, 2026
ہومInternationalشامی فوج کے ٹھکانوں پر سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی بم باری ،...

شامی فوج کے ٹھکانوں پر سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی بم باری ، 11 اہل کار ہلاک اور 25 زخمی

دمشق 23 جنوری(ایجنسی)شامی وزارت دفاع کے میڈیا اور کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف نے جنگ بندی کی مہلت کے پہلے ہی دن شامی فوج کے ٹھکانوں کو 35 سے زائد مرتبہ نشانہ بنایا۔ سرکاری خبر رساں ادارے “سانا” کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں 11 فوجی جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب شامی ایوانِ صدر نے منگل کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ شامی حکومت اور “ایس ڈی ایف” کے درمیان صوبہ حسکہ کے مستقبل سے متعلق متعدد امور پر ایک مشترک مفاہمت طے پا گئی ہے۔اس حوالے سے ایس ڈی ایف کو علاقوں کے عملی انضمام کا تفصیلی منصوبہ تیار کرنے کے لیے 4 دن کی مہلت دی گئی ہے۔معاہدے کی صورت میں شامی افواج حسکہ اور قامشلی شہروں کے مراکز میں داخل نہیں ہوں گی بلکہ ان کے اطراف میں قیام کریں گی۔ بعد ازاں، حسکہ اور قامشلی کے پُر امن انضمام کے ٹائم ٹیبل پر بحث کی جائے گی۔شامی افواج کرد دیہات میں داخل نہیں ہوں گی اور وہاں مقامی افراد پر مشتمل سکیورٹی فورسز کے علاوہ کوئی مسلح گروہ موجود نہیں ہو گا۔ایس ڈی ایف کے سربراہ مظلوم عبدی نائب وزیر دفاع، گورنر حسکہ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی کے لیے امیدواروں کے نام تجویز کریں گے۔ایس ڈی ایف کی تمام فوجی اور سکیورٹی فورسز کو وزارت دفاع اور وزارت داخلہ میں ضم کر دیا جائے گا، جبکہ شہری اداروں کو شامی حکومت کے ڈھانچے کا حصہ بنایا جائے گا۔کردوں کے لسانی، ثقافتی اور شہریت کے حقوق سے متعلق آرڈیننس نمبر 13 پر عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ شراکت داری کی بنیاد پر ایک متحد شام کی تعمیر کی جا سکے۔واضح رہے کہ اس مفاہمت پر عمل درآمد کا آغاز منگل کی رات آٹھ بجے سے ہونا تھا، تاہم حالیہ حملوں نے اس عمل کو متاثر کیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات