Friday, January 23, 2026
ہومNationalکانگریس کا وی بی-جی رام جی ایکٹ پر شدید احتجاج؛کھرگے ، راہل...

کانگریس کا وی بی-جی رام جی ایکٹ پر شدید احتجاج؛کھرگے ، راہل کا مزدوروں سے خطاب

نئے ایکٹ کو دیہی ہندوستان کے غریب اور کمزور طبقات کے حقوق پر حملہ قرار دیا

نئی دہلی، 22 جنوری (ہ س) : کانگریس نے وکست بھارت – روزگار اور ذریعہ معاش گارنٹی مشن (دیہی) یعنی وی بی-جی رام جی ایکٹ، جو مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر ای جی اے) کی جگہ لے چکا ہے، کو دیہی ہندوستان کے غریب اور کمزور طبقات پر حملہ قرار دیا ہے۔ پارٹی کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو جواہر بھون میں کریٹیو کانگریس کے زیر اہتمام قومی منریگا ورکرز کانفرنس سے خطاب کیا۔ کانگریس کے مطابق کانفرنس میں ملک کی 25 ریاستوں کے 400 سے زیادہ منریگا کارکنان نے حصہ لیا۔ کارکنان نے اپنے علاقوں کی مٹی بھی ساتھ لائی، جو جواہر بھون کے احاطے میں ملا کر ایک پودا لگایا گیا، جسے منریگا اور مزدوروں کی جدوجہد کی علامت قرار دیا گیا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے کے بیانات
اس پروگرام میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ منریگا کو بچانے کی لڑائی طویل ہے اور اسے محض نعرے بازی سے نہیں جیتا جا سکتا۔ جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت نئے قانون کو واپس نہیں لیتی اور منریگا کو اس کی اصل شکل میں بحال نہیں کرتی۔ منریگا کو ختم کرکے حکومت نے دیہی ہندوستان کے غریب اور کمزور طبقات پر حملہ کیا ہے، اور مظلوم لوگوں کو ‘بندھوا مزدور’ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
راہل گاندھی کے بیانات اور الزام
راہل گاندھی نے کہا کہ منریگا ایک اسکیم کے طور پر نہیں بلکہ غریبوں کے حق کے طور پر ڈیزائن کی گئی تھی، تاکہ جس کو بھی کام کی ضرورت ہے، اسے باعزت کام مل سکے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی غریبوں کے حقوق ختم کرنا چاہتے ہیں اور مزدوروں کو خود انحصار بنانے کے بجائے محتاج بنانا چاہتے ہیں۔ راہل نے مزید کہا کہ وی بی-جی رام جی ایکٹ غریبوں اور مزدوروں کے حقوق پر حملہ ہے اور مرکزی حکومت فیصلہ کرے گی کہ ہر ریاست کو کتنا فنڈ ملے گا، اور کام کب اور کہاں کیا جائے گا۔ مزدوروں کے حقوق اب ٹھیکیداروں کے حوالے کیے جا رہے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات