Friday, January 23, 2026
ہومInternationalپاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، یواےای، قطر کا غزہ بورڈ آف پیس...

پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، یواےای، قطر کا غزہ بورڈ آف پیس پر مشترکہ اعلامیہ

اسلام آباد، 22 جنوری (یو این آئی) پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور قطر نے غزہ بورڈ آف پیس پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔مشترکہ اعلامیے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت کا خیرمقدم کیا گیا، اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ آف پیس غزہ میں مستقل جنگ بندی، انسانی امداد، تعمیر نو کیلئےعبوری انتظامی فریم ورک ہوگا۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان، مصر، اردن، متحدہ عرب امارات نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مشترکہ فیصلہ کیا، اس کے علاوہ انڈونیشیا، ترکیہ، سعودی عرب اور قطر نے بورڈ آف پیس میں شمولیت کا مشترکہ فیصلہ کیا۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2803 کے تحت قائم کیا گیا ہے۔پاکستان سمیت شریک ممالک فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت، ریاست کے قیام کیلئے پُرعزم ہیں، بورڈ آف پیس کا مقصد خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کا قیام ہے، شریک ممالک آئینی، قانونی تقاضوں کے بعد بورڈ آف پیس میں باضابطہ شمولیت کریں گے۔مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ مصر، پاکستان ،متحدہ عرب امارات پہلے ہی بورڈ آف پیس میں شمولیت کا اعلان کرچکے ہیں، بورڈ آف پیس غزہ کے لیے عبوری انتظامی نظام کے طور پر کام کرے گا۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بورڈ آف پیس کا مقصد غزہ میں مستقل جنگ بندی کو مستحکم بنانا ہے، بورڈ آف پیس غزہ کی تعمیرِنو اور انسانی امداد کی فراہمی میں معاون ہوگا، بورڈ آف پیس خطے میں دیرپا امن، سلامتی اور استحکام کی راہ ہموار کرے گا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات