Thursday, January 22, 2026
ہومNationalموزمبیق کی گراسا ماشل کو اندرا گاندھی امن انعام دینے کا اعلان

موزمبیق کی گراسا ماشل کو اندرا گاندھی امن انعام دینے کا اعلان

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) معروف افریقی سیاست دان، سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار گراسا ماشل کو سال 2025 کے اندرا گاندھی امن، تخفیفِ اسلحہ اور ترقی سے متعلق انعام کے لیے منتخب کیا گیا ہے اندرا گاندھی میموریل ٹرسٹ نے بدھ کے روز اس اعزاز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 2025 کا اندرا گاندھی امن، تخفیفِ اسلحہ اور ترقی سے متعلق انعام محترمہ ماشل کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹرسٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، سابق قومی سلامتی مشیر اور سابق خارجہ سکریٹری شیو شنکر مینن کی صدارت والی بین الاقوامی جیوری نے تعلیم، صحت، خواتین اور بچوں کے حقوق، معاشی بااختیاری اور انسانی خدمات کے میدان میں محترمہ ماشل کی بے مثال خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں اس اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔موزمبیق میں پیدا ہوئیں محترمہ ماشل اپنے ملک کی پہلی وزیرِ تعلیم و ثقافت رہ چکی ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے لیے بچوں پر مسلح تنازعات کے اثرات سے متعلق ایک تاریخی رپورٹ تیار کی، جس نے عالمی پالیسیوں کو نئی سمت دی۔ اس سے قبل انہیں اقوام متحدہ کا نینسن پناہ گزین انعام، برطانوی سلطنت کا اعزاز اور عالمی ادارۂ صحت کا گولڈ میڈل بھی مل چکا ہے۔ٹرسٹ نے کہا کہ یہ انعام محترمہ ماشل کو انصاف پر مبنی جدوجہد میں ان کے تعاون اور ایک انسان دوست دنیا کی تعمیر کے لیے ان کے متاثرکن کاموں کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات