Saturday, January 17, 2026
ہومNationalوارانسی میں گھا ٹو ں کو تو ڑے جانے پر کانگریس برہم

وارانسی میں گھا ٹو ں کو تو ڑے جانے پر کانگریس برہم

نئی دہلی، 16 جنوری (یو این آئی) کانگریس نے وارانسی میں جاری تزئین کاری اور راستے چوڑے کرنے مہم پر وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے جمعہ کو الزام عائد کیا کہ تزئین کاری کے نام پر گھاٹ کو پوری طرح تباہ کر دیا گیا ہے۔دہلی کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے کہا کہ پوری دنیا میں منی کرنیکا گھاٹ کی کافی اہمیت ہے۔ ہندو سماج میں جب کسی کی موت ہوتی ہے تو اس کی آخری خواہش ہوتی ہے کہ اس کا جسد خاکی منی کرنیکا گھاٹ پر جلایا جائے۔ بیرونِ ملک رہنے والے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ ان کے جسدِ خاکی کی آخری رسومات منی کرنیکا گھاٹ پر ادا کی جائیں۔مسٹر رائے نے کہا کہ جس منی کرنیکا گھاٹ کی تزئین و مرمت لوک ماتا اہلیہ بائی ہولکر جی نے کرائی تھی، بی جے پی حکومت نے وہاں ان کے مجسموں کو، مہادیو کے شِولنگ کے ساتھ ماتا پاروتی کی منی کو بھی توڑ دیا ہے۔ ہر سال منی کرنیکا گھاٹ پر ’پنچ کوشی یاترا‘ ہوتی ہے، جس میں کروڑوں لوگ شامل ہوتے ہیں اور سنکلپ لیتے ہیں۔انہوں نے منی کرنیکا گھاٹ پر جاری تزئین کاری پر روک لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مانگ ہے کہ منی کرنیکا گھاٹ پر جاری کارروائی کو فوری طور پر روکا جائے، کاشی کے دھرم آچاریوں سے بات چیت کر کے آگے کا کام کیا جائے، دال منڈی کو برباد کرنے کا عمل روکا جائے اور اس کے باز آبادکاری کا مکمل انتطام کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ’’کانگریس پارٹی بنارس میں اس طرح کے غلط کام ہونے نہیں دے گی۔ ہم مضبوطی سے عوام کے ساتھ ہیں اور ڈٹ کر اس حکومت کا مقابلہ کریں گے۔ یوگی اور مودی حکومت صرف ہندوتوا کا دکھاوا کرتی ہیں، حقیقت میں یہ مکمل طور پر ناستک ہیں۔‘‘واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2023 میں منی کرنیکا گھاٹ کی تزئین کاری کے لیے سنگِ بنیاد رکھا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات