Friday, January 16, 2026
ہومBiharسادگی، برابری اور ہم آہنگی کی علامت ہے مکر سنکرانتی کا تہوار:...

سادگی، برابری اور ہم آہنگی کی علامت ہے مکر سنکرانتی کا تہوار: نتن نوین

وزیراعلیٰ سمیت دیگر وزرا ءکی شرکت

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 16 جنوری: مکر سنکرانتی کے مبارک موقع پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی کارگزار صدر نتن نوین کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر روایتی ‘دہی چوڑا بھوج ‘ (ضیافت) کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر معزز وزیراعلیٰ، نائب وزیراعلیٰ، کئی وزراء اور اراکینِ پارلیمنٹ سمیت بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران، کارکنان، سماجی نمائندے اور معزز شہری موجود تھے۔ پورے پروگرام میں خوشی، روایت اور باہمی ہم آہنگی کا ماحول دیکھنے کو ملا۔
پروگرام کے دوران قومی کارگزار صدر نے موجود تمام لوگوں کو مکر سنکرانتی کی دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ مکر سنکرانتی محض ایک تہوار نہیں بلکہ ہماری ثقافتی وراثت اور سماجی ہم آہنگی کی علامت ہے۔ دہی چوڑا بھوج (ضیافت) بہار اور پوروانچل کی ایک منفرد روایت ہے، جو سادگی، برابری اور باہمی بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات