Friday, January 16, 2026
ہومBihar’’سمردھی یاترا کے حوالے سے جے ڈی یو کے صوبائی صدر نے...

’’سمردھی یاترا کے حوالے سے جے ڈی یو کے صوبائی صدر نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو مبارکباد دی‘‘

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 16 جنوری: سمردھی یاترا کے تحت جمعہ کو وزیراعلیٰ نتیش کمار مغربی چمپارن کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر پٹنہ ایئرپورٹ پر جنتا دل (یونائیٹڈ) کے صوبائی صدر امیش سنگھ کشواہا نے انہیں گلدستہ پیش کر کے پرجوش استقبال کیا اور یاترا کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر حکومتِ بہار کے وزراء وجے کمار چودھری، شرون کمار، سنیل کمار، زماں خان، قانون ساز کونسل میں حکمراں جماعت کے چیف وہپ سنجے کمار سنگھ عرف گاندھی جی، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور ایم ایل اے شیام رجک، انتہائی پسماندہ سیل کے صوبائی صدر اور سابق ایم پی چندیشور پرساد چندرونشی، ہیڈ کوارٹر انچارج انیل کمار، ایم ایل اے ارون مانجھی، ایم ایل سی رینا یادو، خواتین سیل کی کنوینر رنجو گیتا، واسودیو کشواہا، رام چرتر پرساد، نتیش پٹیل، منوج کمار سنگھ، اروند کمار سنگھ عرف چھوٹو سنگھ، صوبائی ترجمان انجم آرا، نند کشور کشواہا، اوم پرکاش سنگھ سیتو، ودیا نند وکل، کنچن مالا، راج کشور سنگھ، کمل نوپانی، راہل کھنڈیلوال سمیت بڑی تعداد میں پارٹی کے سینئر عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات