Thursday, January 15, 2026
ہومSportsابہا میں الاتحاد کے پوائنٹس ضائع

ابہا میں الاتحاد کے پوائنٹس ضائع

الفتح کی لگاتار پانچویں فتح

ریاض، 14 جنوری (یو این آئی )سعودی پرو لیگ کے میچ ڈے 15 میں دفاعی چیمپئن الاتحاد کو ابہا میں دمک کے خلاف 1-1 کے ڈرا پر اکتفا کرنا پڑا، جس کے ساتھ عرب کپ کے بعد ان کی مسلسل فتوحات کا سلسلہ ختم ہو گیا۔الایتحاد، جو گزشتہ سال 8 نومبر سے مسلسل فتوحات سمیٹ رہی تھی، اس بار دمک کی مضبوط دفاعی حکمتِ عملی کے سامنے بے بس نظر آئی۔پرنس سلطان بن عبدالعزیز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دمک نے 37ویں منٹ میں عبداللہ القحطانی کے گول سے برتری حاصل کی، تاہم آٹھ منٹ بعد الاتحاد نے موسیٰ دیابی اور مہند الشنقیطی کی مدد سے اسکور برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں کریم بینزیما انجری کے باعث باہر ہو گئے، جبکہ اختتامی لمحات میں فابینہو کو ریڈ کارڈ دکھایا گیا۔دوسری جانب الفتح نے الریاض کو 3-1 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی اور پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔ نجران میں الاخدود نے الخلود کو 0-1 سے ہرایا۔میچ ڈے 15 کا اختتام بدھ کو القادسیہ بمقابلہ الفیحا اور الاہلی بمقابلہ التعاون کے اہم مقابلوں سے ہوگا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات