تقریب میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور دیگر وزراء کی شرکت
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 13 جنوری: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار منگل کے روز مکر سنکرانتی کے موقع پر نائب وزیر اعلیٰ وجئے کمار سنہا کی جانب سےمنعقدہ ‘چوڑا دہی ‘ بھوج پروگرام میں شریک ہوئے۔پٹنہ کے ‘3 ایم اسٹرینڈ روڈ ‘ پر منعقدہ مکر سنکرانتی تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ وجئے کمار سنہا نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کوروایتی چادر اور گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے سوامی وویکانند اور بھارت ماتا کی تصاویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔اس تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، وزیر برائے آبی وسائل وجئے کمار چودھری، وزیر صحت منگل پانڈے، وزیر برائے صغیر آبی وسائل سنتوش کمار سمن، ایم ایل اے شیام رجک اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔



