Tuesday, January 13, 2026
ہومNationalسابق نیوی چیف کو SIRکے تحت نوٹس ملا

سابق نیوی چیف کو SIRکے تحت نوٹس ملا

شناخت ثابت کرنے انتخابی کمیشن پہنچنا پڑے گا

نئی دہلی، 12 جنوری:۔ (ایجنسی)سابق نیوی چیف ایڈمرل (ریٹائرڈ) ارون پراکاش اور ان کی اہلیہ کو حال ہی میں انتخابی کمیشن سے ایس آئی آر کے ذریعے نوٹس ملا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر کافی ہنگامہ ہوا۔ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کے مطابق، ارون پراکاش کا ووٹر فارم کورٹالیم اسمبلی، گووا کے بوٹھ لیول آفیسر نے جمع کیا تھا، لیکن اس میں ضروری شناختی معلومات جیسے نام، ووٹر آئی ڈی نمبر اور اسمبلی حصہ کی تفصیل نہیں بھری گئی تھی۔اس کمی کی وجہ سے فارم ڈیجیٹل نظام میں ‘ان میپڈ’ یعنی بغیر شناخت کے زمرے میں چلا گیا اور اسے خودکار طور پر ووٹر لسٹ سے جوڑا نہیں جا سکا۔ اسی وجہ سے نوٹس جاری کیا گیا تاکہ درست معلومات کے ساتھ شناخت کی تصدیق کی جا سکے۔ایڈمرل ارون پراکاش نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ 20 سال قبل ریٹائر ہوئے اور کبھی خصوصی سہولت نہیں طلب کی۔ انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے نام گووا ڈرافٹ الیکٹورل رول 2026 میں درج ہیں، اور وہ نوٹس پر عمل کریں گے، تاہم دو الگ الگ تاریخوں پر 18 کلومیٹر دور حاضری انہیں مشکل لگ رہی ہے۔ان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر کافی ردعمل سامنے آیا، جس پر انتخابی کمیشن نے نوٹس کے سبب کی وضاحت کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات