Wednesday, February 4, 2026
ہومJharkhandشہید شیخ بھکاری اور ٹکیت امراؤں سنگھ کی قربانی رائیگاں نہیں جانے...

شہید شیخ بھکاری اور ٹکیت امراؤں سنگھ کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے: شاکر حسین انصاری

جدید بھارت نیوز سروس
لوہردگا،12؍جنوری: ضلع کے کسکو مین چوک پر اتوار کے روز ملک کی آزادی کے عظیم جنگجو شہید شیخ بھکاری اور ٹکیت امراؤں سنگھ کے یومِ شہادت کے موقع پر ‘شہید تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت جے ایم ایم بلاک صدر و شہید کمیٹی کے صدر شاکر حسین انصاری نے کی۔ تقریب کا آغاز شہید شیخ بھکاری اور ٹکیت امراؤں سنگھ کی تصاویر پر گلباری اور خراجِ عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔ اس کے بعد موجود مہمانوں کا استقبال شال اوڑھا کر اور مالاپہنا کر کیا گیا۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاکر حسین انصاری نے کہا کہ شہید شیخ بھکاری اور ٹکیت امراؤں سنگھ کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بہادر جنگجوؤں نے ملک اور جھارکھنڈ کی شناخت کے لیے اپنا سب کچھ نچھاور کر دیا اور ان کی شہادت کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی قیادت میں جھارکھنڈ حکومت نے ہمیشہ شہیدوں کے احترام کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شہید شیخ بھکاری اور ٹکیت امراؤں سنگھ کے نام پر اسکول، کالج اور اسپتال کھولے جائیں تاکہ آنے والی نسلیں ان کی قربانیوں سے سبق حاصل کر سکیں۔وہیں شہید کمیٹی کے سرپرست اور جے ایم ایم کے سابق مرکزی رکن حاجی شمس الدین انصاری نے کہا کہ جنگِ آزادی میں ان دونوں شہیدوں کا کردار تاریخی رہا ہے۔ تقریب کے دوران شہیدوں کی یاد میں غریب اور ضرورت مند لوگوں کے درمیان سردی سے بچاؤ کے لیے کمبل بھی تقسیم کیے گئے۔نائب مکھیا سدھیر لال، اسرار احمد، جگدیش مہتو اور دیگر مقررین نے بھی شہیدوں کی قربانی کو سلام پیش کیا۔ تقریب کے بعد جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے مرکزی صدر دیشوم گرو شبو سورین کے یومِ پیدائش کے موقع پر شاکر حسین انصاری کی قیادت میں کارکنان کسکو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر پہنچے، جہاں زیرِ علاج مریضوں کے درمیان کمبل اور پھل تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دیشوم گرو شبو سورین کی زندگی جدوجہد، خدمت اور سماجی انصاف کی مثال ہے اور ان کی سالگرہ کو ‘یومِ خدمت کے طور پر منانا پارٹی کی روایت ہے۔اس موقع پر خدمتِ خلق حاجی کمیٹی کے صدر محمد عالم، سکریٹری حاجی یوسف، حاجی قیام الدین، نبی الحسن، کلیم انصاری سمیت بڑی تعداد میں جے ایم ایم کارکنان اور مقامی شہری موجود تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات