آیوش بدونی ون ڈے ٹیم میں شامل
وڈودرا، 12 جنوری (یو این آئی ) ہندوستانی آل راؤنڈر واشنگٹن سندر چوٹ کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ ایک روزہ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اس کی تصدیق کی۔بی سی سی آئی کے مطابق، واشنگٹن سندر کو اتوار کے روز وڈودرا کے بی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ کے دوران گیند بازی کرتے وقت بائیں جانب نچلی پسلی میں شدید درد محسوس ہوا۔ 26 سالہ کھلاڑی کا اسکین کیا جائے گا، جس کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم ماہرین کی رائے لے گی۔ چوٹ کے باعث سندر آئی ڈی ایف سی فرسٹ بینک ون ڈے سیریز کے باقی دو میچوں میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ سلیکشن کمیٹی نے واشنگٹن سندر کی جگہ آیوش بدونی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ یہ بدونی کا پہلا ون ڈے ٹیم میں انتخاب ہے، وہ دوسرے میچ سے قبل راجکوٹ میں ٹیم سے جڑیں گے۔دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے لیے ہندوستان کی ٹیم اس طرح ہے:
شبھمن گل (کپتان)، روہت شرما، وراٹ کوہلی، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، شریس ایئر (نائب کپتان)، رویندر جڈیجا، محمد سراج، ہرشیت رانا، پرسدھ کرشنا، کلدیپ یادو، نتیش کمار ریڈی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، دھرو جوریل (وکٹ کیپر) اور آیوش بدونی۔








Users Today : 370
Users Yesterday : 296
Users Last 7 days : 2701
Users Last 30 days : 6223
Users This Month : 6209
Users This Year : 6223
Total Users : 4567766