Tuesday, January 13, 2026
ہومSportsسال کا پہلا گرینڈ سلیم: ٹینس اسٹارز کی ملبورن آمد

سال کا پہلا گرینڈ سلیم: ٹینس اسٹارز کی ملبورن آمد

دنیا بھر کی نظریں آسٹریلیا پر مرکوز

ملبورن، 12 جنوری،(یو این آئی )دنیا کے معتبر ترین ٹینس ٹورنامنٹس میں سے ایک، آسٹریلین اوپن کا 114 واں ایڈیشن 18 جنوری سے آسٹریلیا کے ساحلی شہر ملبورن میں سجنے کیلئے تیار ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیرِ اہتمام ہونے والے اس میگا ایونٹ کی تیاریاں اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور ملبورن پارک کے نیلے ہارڈ کورٹس دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے شروع ہو کر یکم فروری تک جاری رہے گا۔ میگا ایونٹ میں مینز اور ویمنز سنگلز، ڈبلز، مکسڈ ڈبلز کے ساتھ ساتھ جونیئر اور وہیل چیئر کھلاڑیوں کے درمیان بھی سخت مقابلے ہوں گے۔ یہ ‘اوپن ایرا‘ کا 58 واں اور رواں سال 2026 کا پہلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ہے۔اس مرتبہ تمام نظریں دفاعی چیمپئنز پر ہوں گی جو اپنے اعزاز کو بچانےکیلئے میدان میں اتریں گے۔ اٹلی کے عالمی نمبر ایک کھلاڑی جینک سنر مردوں کے سنگلز مقابلوں میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ وہ مسلسل تیسری مرتبہ یہ ٹرافی جیتنےکیلئے پرامید ہیں۔خواتین کے زمرے میں امریکی اسٹار میڈیسن کیز اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ 38 سالہ سربین لیجنڈ نوویک جوکووچ کے پاس 11 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن جیتنے کا نادر موقع ہے۔ 24 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے مالک جوکووچ اس کورٹ پر سب سے کامیاب کھلاڑی مانے جاتے ہیں اور وہ ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کیلئےپرعزم ہیں۔انتظامیہ کے مطابق، اس سال شائقین کیلئے سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے اور میڈیسن کیز، جوکووچ اور الکاراز جیسے بڑے ناموں کی موجودگی نے ٹکٹوں کی طلب میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات