Sunday, January 11, 2026
ہومNationalوزیر اعظم 12 جنوری کو وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ

وزیر اعظم 12 جنوری کو وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ

2026 کے اختتامی سیشن میں شرکت کریں گے

نئی دہلی۔ 10 ؍ جنوری۔ ایم این این۔نیشنل یوتھ ڈے کے موقع پر، سوامی وویکانند کی پیدائش کی سالگرہ کی یاد میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں 12 جنوری کو ، شام تقریباً 4:30 بجے، وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2026 کے اختتامی سیشن میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم غیر مقیم ہندوستانیوں کی بین الاقوامی برادری کی نمائندگی کرنے والے نوجوان مندوبین سمیت ملک بھر کے تقریباً 3000 نوجوانوں سے بات چیت کریں گے۔ منتخب شرکاء دس مختلف موضوعات پر اپنی حتمی پرزنٹیشن پیش کریں گے، اور اس کے ذریعہ نوجوانوں کے زیر قیادت مختلف نقطہ نظر اور قومی اہمیت کے حامل اہم شعبوں پر قابل عمل خیالات ساجھا کریں گے۔پروگرام کے دوران، وزیر اعظم وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2026 کے لیے مضمون کی تالیف کا اجراء کریں گے، جو کہ بھارت کی ترقیاتی ترجیحات اور طویل المدت تعمیر ملک کے اہداف پر نوجوان شرکاء کے ذریعہ تصنیف کردہ منتخب مضامین پر مشتمل ہے۔وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ (دوسرا ایڈیشن) بھارت کے نوجوان اور قومی قیادت کے درمیان منظم رابطہ کاری میں سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ ، بغیر کسی سیاسی وابستگی کے سیاست میں آنے والے ایک لاکھ نوجوانوں سے رابطہ قائم کرنے اور ان کے وکست بھارت کے خیال کو حقیقت میں بدلنے کے لیے انہیں ایک قومی پلیٹ فارم فراہم کرنے کی وزیر اعظم کے ذریعہ یوم جمہوریہ کے موقع پر کی گئی اپیل سے ہم آہنگ ہے۔وکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2026 جس کا اہتمام 9 سے 12 جنوری 2026 کے دوران کیا جارہا ہے، اس میں مختلف سطحوں پر ملک بھر سے 50 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی ہے۔ قومی سطح کی چیمپئن شپ میں اکٹھا ہونے والے نوجوان قائدین کو ایک سخت، میرٹ کی بنیاد پر تین مرحلے پر مشتمل انتخابی عمل کے ذریعہ منتخب کیا گیا ہے، جس میں ملک گیر ڈیجیٹل کوئز، ایک مقالہ نویسی کا مقابلہ، اور ریاستی سطح کی وژن پرزنٹیشن شامل ہیں۔ڈائیلاگ کے یہ دوسرا ایڈیشن اپنے افتتاحی ایڈیشن کی کامیابی کی بنیاد پر کھڑا ہے، اور اس مرتبہ کے ایڈیشن میں ’ڈیزائن فار بھارت، ٹیک فار وکست بھارت-ہیک فار اے سوشل کاز ‘کا تعارف، توسیع شدہ موضوعاتی رابطے، اور پہلی مرتبہ بین الاقوامی شرکت، جیسے فیچر شامل ہیں جس سے ڈائیلاگ کا دائرہ وسیع ہوگا اور اس کے اثرات میں اضافہ ہوگا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات