Saturday, January 10, 2026
ہومSportsجدہ میں فٹ بال کا میلہ:

جدہ میں فٹ بال کا میلہ:

ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی آمد، ہسپانوی سپر کپ کا سنسنی خیز آغاز

جدہ۔ 7 جنوری (یواین آئی )سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہسپانوی فٹ بال کے بڑے ٹاکرے کے لیے میدان سج گیا۔ ‘اسپینش سپر کپ‘ کے سیمی فائنلز اور فائنل میں شرکت کے لیے دنیا کے دو مشہور کلبز، ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی ٹیمیں منگل کو جدہ پہنچ گئیں۔کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈرڈ کے حریف کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ سعودی عرب کی روایتی مہمان نوازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو عربی قہوہ پیش کیا گیا، جس سے کھلاڑی کافی لطف اندوز نظر آئے۔ٹورنامنٹ کا فارمیٹ انتہائی دلچسپ ہے، جس میں چار بڑی ٹیمیں ٹائٹل کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی:پہلا سیمی فائنل بدھ کو بارسلونا اور ایتھلیٹک کلب کے درمیان کھیلا جائے گا۔دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو میڈرڈ کے دو روایتی حریفوں، ریئل میڈرڈ اور ایٹلیٹیکو میڈرڈ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا جہاں دونوں سیمی فائنلز کے فاتح آمنے سامنے ہوں گے۔تمام میچز شاہ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے النمہ بینک اسٹیڈیم (Alinma Bank Stadium) میں منعقد ہوں گے۔ تمام مقابلے مقامی وقت کے مطابق رات 10بجے شروع ہوں گے۔سعودی عرب میں اسپینش سپر کپ کا انعقاد فٹ بال کے مداحوں کے لیے کسی تحفے سے کم نہیں ہے۔ جدہ میں فٹ بال کا بخار عروج پر ہے اور دنیا بھر کی نظریں جمعرات کو ہونے والے ‘میڈرڈ ڈربی‘ پر جمی ہیں، جہاں دونوں ٹیمیں فائنل میں جگہ بنانے کے لیے جان توڑ مقابلہ کریں گی

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات