Sunday, January 11, 2026
ہومJharkhandچترا میں رحمانی 30کا داخلہ امتحان مکمل

چترا میں رحمانی 30کا داخلہ امتحان مکمل

80 فیصد طلباء کی شرکت، کامیاب امیدوار اب پٹنہ میں دیں گے فیز-2 کا امتحان

جدید بھارت نیوز سروس
چترا،4؍جنوری: چترا ضلع کے وادیِ عرفاں میں واقع اے. ایم. صدیق پبلک اسکول میں اتوار کو ملک کے ممتاز کوچنگ ادارے ’رحمانی تھرٹی ‘کا داخلہ امتحان پرامن اور کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ ضلع کے مختلف بلاکوں اور دیہاتوں سے پہنچے ہوئے طلباء نے امتحان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آٹھویں، نویں اور گیارہویں جماعت میں داخلے کے لیے منعقدہ اس امتحان میں تقریباً 80 فیصد طلباء و طالبات کی متاثر کن حاضری درج کی گئی، جو ادارے کے تئیں طلباء اور والدین کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔رحمانی تھرٹی کا داخلہ عمل دو مراحل پر مشتمل ہوتا ہے۔ چترا میں منعقدہ فیز-1 امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو اب اگلے مرحلے یعنی پٹنہ میں منعقد ہونے والے فیز-2 میں شرکت کرنی ہوگی۔ دونوں مراحل میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو ملک کے مشکل ترین مسابقتی امتحانات— NEET, JEE, CA, CLAT, UG سمیت کئی قومی سطح کے امتحانات کی اعلیٰ معیاری کوچنگ فراہم کی جاتی ہے۔ یہ ادارہ ملک بھر میں اپنے نظم و ضبط، تیاری کے طریقہ کار اور بہترین نتائج کے لیے مشہور ہے۔رحمانی تھرٹی کے سابق طلباء آج ملک کے اہم سرکاری اور نجی اداروں میں کلیدی عہدوں پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ادارے کا ماننا ہے کہ اعلیٰ معیار کی تعلیم ہی ملک کی ترقی کی مضبوط بنیاد بن سکتی ہے۔ اسی سوچ کے ساتھ رحمانی تھرٹی دیانتداری، نظم و ضبط اور سماجی ذمہ داری کے اقدار کے ساتھ طلباء کی ہمہ جہت ترقی پر کام کر رہا ہے۔مقامی مرکز کے منتظم پروفیسر عمر فاروق نے بتایا کہ چترا ضلع سے ہر سال بڑی تعداد میں ہونہار طلباء منتخب ہو کر قومی سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ امتحان کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے میں اسکول کے پرنسپل محمد عارف حسن، اور اساتذہ میں محمد مزمل، محمد کاشف، شاہین، سیما، سوربھ کمار اور مولانا راشد نے اہم کردار ادا کیا۔ امتحان کے مرکز پر سیکیورٹی، نظم و ضبط اور ہموار آپریشن کے لیے مناسب عملہ تعینات کیا گیا تھا۔امتحان کے بعد واپس لوٹتے ہوئے بچوں میں جوش و خروش صاف نظر آ رہا تھا۔ زیادہ تر طلباء نے امید ظاہر کی کہ وہ فیز-2 کے لیے منتخب ہوں گے اور اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کی سمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات