Sunday, January 11, 2026
ہومNationalیوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ ریٹریٹ کے ٹکٹ پیر سے فروخت ہوں...

یوم جمہوریہ پریڈ اور بیٹنگ ریٹریٹ کے ٹکٹ پیر سے فروخت ہوں گے

نئی دہلی، 3 جنوری (یواین آئی) یوم جمہوریہ پریڈ، بیٹنگ ریٹریٹ فل ڈریس ریہرسل اور بیٹنگ ریٹریٹ مین تقریب کے ٹکٹ پیر سے چھ مقامات پر فروخت ہوں گے۔ ٹکٹ براہ راست وزارت دفاع کی ویب سائٹ سے بھی خریدے جا سکتے ہیں۔یوم جمہوریہ کے ٹکٹ کی قیمت 100 اور 20 ہوگی، بیٹنگ ریٹریٹ فل ڈریس ریہرسل ٹکٹ کی قیمت 20 ہوگی اور بیٹنگ ریٹریٹ ٹکٹ کی قیمت 100 ہوگی۔ٹکٹ براہ راست وزارت دفاع کی ویب سائٹ invitation.md.gov.in سے خریدے جا سکتے ہیں۔ اصل تصویری شناختی کارڈ، جیسے کہ آدھار کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، پاسپورٹ، اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی طرف سے جاری کردہ دیگر شناختی کارڈز پیش کرکے چھ مقامات پر واقع بوتھس اور کاؤنٹرز سے ٹکٹ بھی خریدے جاسکتے ہیں۔ٹکٹ کے ساتھ یہ تصویری شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔ ٹکٹ درج ذیل مقامات پر خریدے جا سکتے ہیں:سینا بھون (احاطے کے اندر گیٹ نمبر 5 کے قریب)، شاستری بھون (احاطے کے اندر گیٹ نمبر 3 کے قریب)، جنتر منتر (مین گیٹ – احاطے کے اندر)، پارلیمنٹ ہاؤس (استقبالیہ ہال)، راجیو چوک میٹرو اسٹیشن (ڈی بلاک، گیٹس نمبر 3 اور 4 کے قریب)، اور کشمیری گیٹ میٹرو اسٹیشن (کنکورس لیول، گیٹ نمبر 8 کے قریب) 5 جنوری سے 14 جنوری تک صبح 10:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک اور دوپہر 2:00 بجے سے 5:00 بجے تک خریدے جاسکتے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات