Wednesday, December 31, 2025
ہومJharkhandمنریگا کوئی اسکیم نہیں بلکہ آئینی حق ہے: کیشو مہتو کملیش

منریگا کوئی اسکیم نہیں بلکہ آئینی حق ہے: کیشو مہتو کملیش

منریگا ختم کرنے کے خلاف کانگریس کی آر پار لڑائی کا اعلان

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 30؍ دسمبر: کانگریس بھون رانچی میں ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش کی صدارت میں بورڈ نگم کے صدور، نائب صدور، اراکین اور اگرنی مورچہ تنظیموں و شعبہ جات کے صدور کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں خاص طور پر منریگا ڈرافٹ کمیٹی میں اہم کردار ادا کرنے والے قومی مشاورتی کونسل کے رکن جیاں دیریز شریک تھے۔ ریاستی کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری و میڈیا انچارج راکیش سنہا نے بتایا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا کہ منریگا اسکیم ختم کیے جانے کے خلاف کانگریس نے فیصلہ کن لڑائی کا عہد کرتے ہوئے یہ طے کیا ہے کہ آئندہ 03 جنوری 2026 کو ریاست کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ اس کے بعد 05 جنوری کو رانچی کے باپو واٹیکا مورہابادی سے پدیاترا کرتے ہوئے کانگریس کارکنان اور قائدین لوک بھون پہنچیں گے، جہاں یہ پدیاترا ایک جلسے کی شکل اختیار کر لے گی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی صدر کیشو مہتو کملیش نے کہا کہ کانگریس نے ہر قیمت پر منریگا کے تحفظ کا حلف لیا ہے کیونکہ منریگا محض کوئی اسکیم نہیں بلکہ ہندوستان کے آئین سے ملا ہوا کام کا حق ہے۔دیہی مزدوروں کے وقار، روزگار، مزدوری اور بروقت ادائیگی کے لیے جدوجہد کی جائے گی۔ منریگا سے مہاتما گاندھی کا نام ہٹانے اور مزدور کے حق کو خیرات میں بدلنے کی ہر سازش کی کانگریس ہر محاذ پر جمہوری طریقے سے مخالفت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ نئے قانون کے تحت مرکزی حکومت 90 فیصد کے بجائے صرف 60 فیصد اور ریاستی حکومت 10 فیصد کے بجائے 40 فیصد اخراجات برداشت کرے گی۔ اس سے ریاستی حکومتوں پر مالی بوجھ بڑھے گا اور ترقیاتی کام متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ملک کے ارب پتیوں کے لاکھوں کروڑوں روپے معاف کر دیتی ہے اور غریبوں کے لیے کام کی ضمانت والی اسکیم ختم کر دیتی ہے۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے قومی مشاورتی کونسل کے رکن جیاں دیریز نے کہا کہ مودی حکومت وفاقی ڈھانچے پر حملہ کر رہی ہے۔ ریاستوں سے پیسہ چھینا جا رہا ہے جو کہ اقتدار اور مالیات کی مرکزیت ہے۔ انہوں نے صاف طور پر کہا کہ یہ فیصلہ وزیر اعظم کے دفتر سے لیا گیا ہے۔ نہ تو کابینہ میں کوئی بحث کی گئی اور نہ ہی متعلقہ وزیر سے مشورہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ منریگا کے خاتمے کا واحد مقصد غریبوں کے روزگار کو ختم کرنا ہے۔ اجلاس میں شہزادہ انور، رویندر سنگھ، سنجے لال پاسوان، راجیو رنجن پرساد، شمشیر عالم، راکیش سنہا، جے شنکر پاٹھک، کمار گورو، گجیندر سنگھ، سومناتھ منڈا، راکیش کرن مہتو، اجول تیواری، راجن ورما، بنئے اوراؤں، راج، نیتو سنگھ، سمیت شرما اور ہردیانند یادو شریک تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات