روزنامہ جدید بھارت کے ایس ایم جاوید کو سرفراز کیا گیا
جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ،30؍دسمبر:گزشتہ 28 اور 29 دسمبر 2025 کو ساہتیہ اکادمی نئی دہلی کے اشتراک سے خانقاہ شاہ ارزانی پٹنہ میں دو روزہ سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا عنوان تھا ’’اردو میں عقیدت مندانہ شاعری‘‘ یہ دوروزہ سیمینار بےحد تزک واحتشام کے ساتھ انجام پذیر ہوا۔ اس پروگرام کا افتتاح سابق وائس چانسلر مولانا آزاد یونیورسٹی جودھ پور جناب ڈاکٹر اخترالواسع نے کیا۔ جبکہ ڈاکٹر اعجاز علی ارشد ، سابق وائس چانسلر مولانا مظہر الحق عربی و فارسی یونیورسٹی پٹنہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر چندربھان کھیال کنوینر اردو مشاورتی بورڈ ساہتیہ اکادمی نے کی ۔ جبکہ کلیدی خطبہ ڈاکٹر احمد محفوظ پروفیسر شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی نے پیش کیا۔ اس موقع پر چند صحافیوں کو اعزاز پیش کئے گئے۔ روزنامہ جدید بھارت کے پٹنہ ایڈیشن کے انچارج ایس ایم جاوید (سید محمد جاوید )کو بھی ڈاکٹر اختر الواسع اور ڈاکٹر اعجاز علی ارشد کے ہاتھوں شال اوڑھا کو اعزاز بخشا گیا۔ (فوٹو جدید بھارت )



