Bihar

مڈ ڈے میل کھانے کے بعد نصف درجن طالبات بے ہوش

142views

ہسپتال میں داخل ، اسکول چھوڑ کر اساتذہ فرار

کیمور، 7 جنوری:۔ بہارکے کیمور میں مڈ ڈے میل کھا کر کئی لڑکیاں فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئیں۔ ضلع کے درگاوتی بلاک واقع اپ گریڈ مڈل اسکول ڈڈیکھیلی میں مڈ ڈے میل کھانے کے بعد نصف درجن طالبات کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔ فوڈ پوائزننگ کے باعث طالبات اچانک بے ہوش ہونے لگیں ، جسے دیکھ کر اسکول کے کئی اساتذہ موقع سے فرارہوگئے۔ فی الحال سبھی زیرعلاج ہیں۔ آناًفاناً میں اطلاع ملنے پر اہل خانہ اور زونل افسر اور بلاک ڈیولپمنٹ افسر پہنچے اور تمام طالبات کو ایمبولینس کی مدد سے علاج کے لیے درگاوتی پی ایچ سی میں داخل کرایا۔ اس پورے معاملے کی معلومات دیتے ہوئے درگاوتی پی ایچ سی کے ڈاکٹر محمود عالم نے بتایا کہ ‘ بچے کھانا کھانے کے ا?دھے گھنٹے بعد بے ہوش ہونے لگی ، لیکن یہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے یا کوئی اور وجہ سے یہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔ طلباء نے بتایا کہ کھانا کھانے کے چند گھنٹے بعد ہی وہ اچانک بے ہوش ہونے لگیں اور انہیں اسپتال لے جانے کے بجائے اسکول ٹیچرموقع سے فرارہو گئے۔ فی الحال پورا معاملہ تحقیقات کا ہے۔ اہل خانہ نے اس سلسلے میں اساتذہ پرلاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔

Follow us on Google News
Jadeed Bharat
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.