ملنگا سری لنکائی ٹیم کے فاسٹ بولنگ ایڈوائزر مقرر
کولمبو، 30 دسمبر(یواین آئی ) سری لنکا کرکٹ نے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سابق عظیم فاسٹ بولر لسیتھ ملنگا کو فاسٹ بولنگ مشیر (کنسلٹنٹ) مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ملنگا کی تقرری کا مقصد سری لنکن پیسرز کو جدید کرکٹ کے تقاضوں، خاص طور پر ڈیتھ اوورز میں نپی تلی بولنگ کے فن سے روشناس کروانا ہے۔سری لنکا کرکٹ کے مطابق، ملنگا کا یہ مشن 15 دسمبر 2025 سے 25 جنوری 2026 تک محیط ہوگا۔ اس مختصر عرصے میں ان کی تمام تر توجہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی خامیاں دور کرنے اور انہیں فروری میں ہونے والے میگا ایونٹ کے لیے ذہنی طور پر تیار کرنے پر مرکوز رہے گی۔لسیتھ ملنگا محض ایک کھلاڑی نہیں بلکہ اپنے عہد کے عظیم ترین بولرز میں سے ایک رہے ہیں۔ ان کے پاس بین الاقوامی کرکٹ میں 500 سے زائد وکٹیں لینے کا ریکارڈ ہے۔وہ ممبئی انڈینز کو متعدد بار خطاب جتوانے میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوئے ہیں۔سری لنکا اس بار ہندوستان کے ساتھ مل کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 7 فروری 2026 سے ہوگا، جہاں افتتاحی میچ پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ میزبان سری لنکا اپنی مہم کا آغاز 8 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف کرے گا۔ سری لنکا کے گروپ میں آسٹریلیا، زمبابوے اور عمان جیسی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔









Users Today : 2266
Users Yesterday : 3172
Users Last 7 days : 18128
Users Last 30 days : 54385
Users This Month : 81577
Users This Year : 997059
Total Users : 4594507