Tuesday, December 30, 2025
ہومSportsنیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز:

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز:

ہاردک پانڈیا اور بمراہ کو آرام دیے جانے کا امکان

نئی دہلی، 29 دسمبر ( یو این آئی ) آئندہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم مشن کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی ) اور ٹیم مینجمنٹ نے اپنے دو اہم ترین کھلاڑیوں ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے آرام دیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان دونوں کھلاڑیوں کے ‘ورک لوڈ کو مینیج کرنے کیلئے انہیں براہِ راست ٹی 20 سیریز میں میدان میں اتارا جائے گا۔ہاردک پانڈیا، جو صرف محدود اوورز کی کرکٹ کھیلتے ہیں، فٹنس مسائل کی وجہ سے مارچ میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بعد سے کوئی ون ڈے میچ نہیں کھیل سکے ہیں۔ دوسری جانب، جسپریت بمراہ کی ٹیم میں اہمیت کے پیشِ نظر ان کی فٹنس پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، وہ 2023 کے ورلڈ کپ فائنل کے بعد سے تاحال ون ڈے فارمیٹ سے دور ہیں۔ مینجمنٹ کا ماننا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ان دونوں کا مکمل فٹ ہونا ناگزیر ہے۔بی سی سی آئی کے لازمی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے ہاردک پانڈیا کے بارے میں توقع ہے کہ وہ وجے ہزارے ٹرافی میں بڑودہ کی نمائندگی کریں گے۔ اسی طرح ویراٹ کوہلی دہلی کے لیے دو میچ کھیلنے کے بعد 6 جنوری کو ریلوے کے خلاف آخری لیگ میچ کھیلیں گے اور پھر قومی ٹیم جوائن کریں گے۔روہت شرما ممبئی کے لیے اپنی ڈومیسٹک ذمہ داریاں پوری کر چکے ہیں اور اب براہِ راست ون ڈے سیریز میں کپتانی سنبھالیں گے۔ شریاس ایئر انجری کے بعد واپسی کی کوششوں میں مصروف ایئر 3 جنوری کو مہاراشٹر کے خلاف ممبئی کی طرف سے کھیل کر اپنی فٹنس کا امتحان دیں گے۔نیوزی لینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچز 11، 14 اور 18 جنوری کو بالترتیب بڑودہ، راجکوٹ اور اندور میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد 21 جنوری سے پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کا آغاز ہوگا، جس میں پانڈیا اور بمراہ کی واپسی یقینی دکھائی دے رہی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات