Tuesday, December 30, 2025
ہومNationalاے پی:ارناکولم ایکسپریس میں خوفناک آگبیگ سے لاکھوں روپئے کی جلی ہوئی...

اے پی:ارناکولم ایکسپریس میں خوفناک آگبیگ سے لاکھوں روپئے کی جلی ہوئی نقدی اور سونا برآمد

حیدرآباد 29دسمبر(یواین آئی)اے پی کے انکاپلی کے یلامنچلی اسٹیشن کے قریب ٹاٹا نگر۔ارناکولم ایکسپریس ٹرین میں خوفناک آگ لگنے کے واقعہ میں زندہ جھلس کرہلاک وجئے واڑہ کے رہنے والے 70سالہ چندرشیکھر کے بیگ سے بھاری رقم اورسونا برآمد ہوئی۔اس واقعہ کے بعد ریلوے پولیس نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا اور مہلوک کے بیگ سے بھاری مقدار میں نقدی اور سونا برآمد کیا۔ چندر شیکھر کے ارکان خاندان کی موجودگی میں حکام نے بیگ سے 5.80 لاکھ روپے نقد اور سونے کے زیورات ملنے کی تصدیق کی۔ کرنسی نوٹوں کے کئی بنڈل آگ کی وجہ سے جزوی طور پر جل چکے ہیں۔ ریلوے حکام نے آگ لگنے کی وجوہات اور حفاظتی اقدامات میں ممکنہ کوتاہیوں کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔اس واقعہ کے بعد چندرشیکھر کی بیٹی مقام واقعہ پر پہنچی اورزاروقطار رونے لگی۔غمزدہ خاتون کو ریلوے کے عہدیداروں نے دلاسہ دیا۔اسی دوران وزیراعلیٰ این چندرابابو نائیڈو نے پولیس اور فائر بریگیڈ کی کارکردگی کی ستائش کی۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا”میں یلامنچلی پولیس اور محکمہ فائر سروسس کی فوری اور جامع کارروائی کی ستائش کرتاہوں جس کی بدولت ٹرین میں آگ لگنے کے بعد 150 سے زائد مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔“ انہوں نے ریلوے پروٹیکشن فورس اور ریلوے عملہ کی بھی ستائش کی جنہوں نے فوری طور پر متاثرہ بوگیوں کو ٹرین کے اگلے اور پچھلے حصہ سے الگ کر دیا جس سے نقصان کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد ملی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات