Monday, December 29, 2025
ہومSportsہندوستان کی نوجوان ہاکی ٹیم کا شاندار سفر

ہندوستان کی نوجوان ہاکی ٹیم کا شاندار سفر

ایک سال، دو عالمی تمغے

نئی دہلی، 28 دسمبر (یو این آئی) ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم نے سال 2025 کا اختتام ایک یادگار اور کامیاب ترین سال کے طور پر کیا ہے۔ ٹیم نے بین الاقوامی افق پر اپنی دھاک بٹھاتے ہوئے ‘سلطان آف جوہور کپ میں چاندی (سلور) اور تامل ناڈو میں منعقدہ ‘ایف آئی ایچ جونیئر ورلڈ کپ میں کانسہ (برونز) کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔اس غیر معمولی کامیابی کے پیچھے ہندوستانی ہاکی کے لیجنڈ پی آر سریجیش کی کوچنگ اور سخت تربیت کا بڑا ہاتھ ہے۔ انہوں نے سال بھر قومی تربیتی کیمپوں کے ذریعے ایک ایسی ٹیم تیار کی جس نے عالمی سطح پر بڑے حریفوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ ٹیم کی تیاریوں کا آغاز جون میں یورپی دورے سے ہوا، جہاں جرمنی، اسپین اور آسٹریلیا جیسی تگڑی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہوئے ہندوستان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اکتوبر میں ملیشیا میں کھیلے گئے ‘سلطان آف جوہور کپ میں ہندوستانی نوجوانوں نے تسلسل کے ساتھ بہترین کھیل پیش کیا۔ برطانیہ، نیوزی لینڈ اور ملائیشیا کو شکست دینے اور روایتی حریف پاکستان کے خلاف 3-3 سے ڈرا کھیلنے کے بعد ہندوستان فائنل میں پہنچا۔ اگرچہ فائنل کے آخری منٹ میں گول کھانے کی وجہ سے آسٹریلیا سے 1-2 سے شکست ہوئی، مگر ٹیم نے چاندی کا تمغہ جیت کر اپنی طاقت کا ثبوت دیا۔
سیزن کا سب سے اہم مرحلہ تامل ناڈو میں منعقدہ جونیئر ورلڈ کپ تھا
کوارٹر فائنل میں نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد بیلجیئم کو شوٹ آؤٹ میں 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ گول کیپر پرنس دیپ سنگھ نے دو شاندار دفاع کر کے ٹیم کی جیت یقینی بنائی۔تیسری پوزیشن کا مقابلہ میں ارجنٹائن کے خلاف میچ میں ہندوستان ایک مرحلہ پر دو گول سے پیچھے تھا، لیکن آخری 15 منٹوں میں کھلاڑیوں نے ناقابلِ یقین کھیل پیش کرتے ہوئے مسلسل چار گول داغے اور کانسہ کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ان فتوحات میں منمیت سنگھ 6 گول کے ساتھ سرفہرست رہے، جبکہ شردانند تیواری اور دلراج سنگھ نے 5، 5 گول کیے۔ کپتان روہت نے نہ صرف بہترین قیادت کی بلکہ ان کی ‘ڈریگ فلکنگ کی مہارت بھی ٹیم کا اہم ہتھیار ثابت ہوئی۔ مڈ فیلڈ میں انمول ایکا نے کھیل کو کنٹرول کیا جبکہ ارشد یپ سنگھ نے فارورڈ لائن میں اپنی چستی کا لوہا منوایا۔ہاکی انڈیا کے حکام کا کہنا ہے کہ ان فتوحات نے نہ صرف نتائج فراہم کیے ہیں۔
بلکہ ہندوستانی ہاکی کے مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد بھی رکھ دی ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات