Monday, December 29, 2025
ہومSportsلورا ہیرس نے خواتین کی ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین ففٹی...

لورا ہیرس نے خواتین کی ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ برابر کی

ایلگزینڈرا، 28 دسمبر ( یو این آئی )آسٹریلیائی بلے باز لورا ہیرس نے اتوار کے روز نیوزی لینڈ کی ویمن سپر اسمیش لیگ میں اوٹاگو کی نمائندگی کرتے ہوئے محض 15 گیندوں پر نصف سنچری داغ کر عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔ یہ خواتین کی ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ (دستیاب ڈیٹا کے مطابق) میں مشترکہ طور پر تیز ترین ففٹی ہے، جس سے انہوں نے 2022 میں میری کیلی کے بنائے گئے ریکارڈ کی برابری کر لی ہے۔کینٹربری کے خلاف 146 رنز کے تعاقب میں اوٹاگو کی ٹیم جب 46 رنز پر 2 وکٹیں گنوا چکی تھی، تو لورا ہیرس میدان میں داخل ہویئں۔ انہوں نے آتے ہی چھکوں اور چوکوں کی برسات کر دی اور اپنی ٹیم کو 15ویں اوور میں ہی ہدف تک پہنچا دیا۔انہوں نے مجموعی طور پر 17 گیندوں پر 52 رنز بنائے۔ ان کی اس طوفانی اننگز میں 6 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔لورا ہیرس اپنی جارحانہ بیٹنگ کے لیے عالمی شہرت رکھتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی 20 کرکٹ میں ان کے تمام چھ خواتین کی کرکٹ میں آج تک کوئی دوسری بلے باز ایک سے زیادہ بار 20 سے کم گیندوں پر نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام نہیں دے سکی ہے۔لورا ہیرس کی اس تیز رفتار اننگز کی بدولت اوٹاگو اس سیزن میں بونس پوائنٹ حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ نئے قوانین کے مطابق، اگر کوئی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے حریف ٹیم کے رن ریٹ سے 1.25 گنا زیادہ رفتار سے رنز بناتی ہے، تو اسے اضافی پوائنٹ دیا جاتا ہے۔ کینٹربری کا رن ریٹ 7.25 تھا جبکہ اوٹاگو نے 9.84 کے رن ریٹ سے میچ ختم کیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات