Monday, December 29, 2025
ہومInternationalیورپ میں شراب نوشی سے ہر سال آٹھ لاکھ افراد کی موت...

یورپ میں شراب نوشی سے ہر سال آٹھ لاکھ افراد کی موت : ڈبلیو ایچ او

جنیوا، 28 دسمبر (یواین آئی) یورپ میں شراب نوشی کی وجہ سے ہر سال تقریباً آٹھ لاکھ افراد کی موت ہو رہی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق، ہر گیارہویں شخص کی موت کی وجہ شراب کا زیادہ استعمال ہے۔اس ہفتے جاری ہونے والی نئی رپورٹ کے مطابق، “دنیا بھر میں شراب کی سب سے زیادہ کھپت یورپ میں ہوتی ہے اور شراب پینے سے وقت سے پہلے موت اور چوٹ کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔” 2019 کے اعداد و شمار پر مبنی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہاں چوٹ سے ہونے والی تقریباً 1.45 لاکھ اموات شراب کی وجہ سے ہوئیں۔ اس میں سب سے زیادہ اموات خود کو نقصان پہنچانے، سڑک حادثات اور گرنے سے ہونے والی چوٹوں کی وجہ سے ہوئیں۔ادارے کے مطابق، شراب نوشی کا تعلق تشدد سے بھی ہے۔ اس میں حملے اور گھریلو تشدد بھی شامل ہیں۔ اسے یہاں پرتشدد چوٹ سے ہونے والی اموات کی بڑی وجہ مانا گیا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق، نوعمروں اور نوجوانوں میں اس کے خاص خطرات ہوتے ہیں۔ لڑکپن میں شراب دماغ کی نشوونما اور فیصلے کی صلاحیت پر اثر ڈالتی ہے۔ اس سے یادداشت اور سیکھنے کی صلاحیت پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی طویل مدتی نقصان بھی ہو سکتا ہے، جس میں شراب کی لت اور دوسری ذہنی صحت کے مسائل شامل ہیں۔ ان میں، شراب کے سبب لگنے والی چوٹ سے معذوری اور وقت سے پہلے موت کا خطرہ نمایاں ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات