Thursday, December 25, 2025
ہومBiharایم پی روی شنکر پرساد نے پاٹلی پتر اسپورٹس کمپلیکس میںسانسد کھیل...

ایم پی روی شنکر پرساد نے پاٹلی پتر اسپورٹس کمپلیکس میںسانسد کھیل مہوتسو کا آغاز

پٹنہ، 24 دسمبر: سابق مرکزی وزیر اور پٹنہ صاحب کے رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے اپنے پارلیمانی حلقے میں ‘سانسد کھیل مہوتسو ‘ کا انعقاد پاٹلی پتر اسپورٹس کمپلیکس میں کیا۔ اس کھیل مہوتسو کا افتتاح حکومتِ بہار کی وزیر برائے کھیل محترمہ شریسی سنگھ اور رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے مشترکہ طور پر کیا۔اس موقع پر روی شنکر پرساد نے کہا کہ پٹنہ صاحب ایم پی کھیل مہوتسو کا آج بہت ہی پر اثر افتتاح ہوا۔ وزیر اعظم کی قیادت میں یہ ایک بہت ہی مقبول اسکیم ثابت ہو رہی ہے، جس کے تحت لوک سبھا کے اراکین اپنے پارلیمانی حلقوں میں مختلف کھیلوں کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ نئے ٹیلنٹ کو مواقع مل سکیں۔
آج کے افتتاحی سیشن میں بنیادی طور پر پانچ کھیلوں: فٹ بال، کبڈی، تائیکوانڈو، یوگا اور باسکٹ بال میں تقریباً ہزاروں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔ چھوٹی بچیوں نے جس جوش و خروش سے یوگا کی مشق کی وہ بہت ہی متاثر کن لمحہ تھا۔ کھیل مہوتسو میں نوجوان شرکاء کے ساتھ ساتھ ان کے والدین کا جوش و خروش بھی قابلِ ستائش ہے۔رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج مرکزی حکومت کی کھیل پالیسی کو مؤثر شکل دینے کی وجہ سے بچیاں باکسنگ میں گولڈ میڈل حاصل کر رہی ہیں اور کشتی میں بھی بین الاقوامی شہرت حاصل کر رہی ہیں۔ گزشتہ چند سالوں میں بھارت کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کامن ویلتھ، اولمپکس اور ایشین گیمز میں بہت اچھی رہی ہے۔ جس جوش سے بچے اس میں حصہ لے رہے ہیں، اس سے ان کی صلاحیتوں کو نئے مواقع ملیں گے اور وہ مزید بلندیاں حاصل کریں گے۔ مجھے خوشی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘کھیلو انڈیا ‘ اور ‘سانسد کھیل مہوتسو ‘ جیسے اقدامات سے چھوٹے شہروں کے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔
رکن پارلیمنٹ روی شنکر پرساد اور وزیر کھیل شریسی سنگھ نے باسکٹ بال کے کھیل میں گول کر کے کھیلوں کا باقاعدہ آغاز کیا۔نوجوان شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے بطور مہمانِ خصوصی وزیر کھیل محترمہ شریسی سنگھ، ایم ایل اے سنجے گپتا، ایم ایل اے رتنیش کشواہا، سابق ایم ایل اے ارون کمار سنہا، میئر سیتا ساہو، ڈپٹی میئر ریشمی چندر ونشی اور دیگر اسپورٹس تنظیموں کے عہدیداران بھی موجود تھے۔سانسد کھیل مہوتسو کا اختتام 25 دسمبر 2025 کو ہوگا۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی بھی (ورچوئل) جڑیں گے اور پاٹلی پتر اسپورٹس کمپلیکس سے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، بہار بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے سراوگی، سابق رکن قانون ساز کونسل نند کشور یادو، ایم ایل اے سنجے گپتا، ایم ایل اے رتنیش کشواہا، سابق ایم ایل اے ارون کمار سنہا، میئر محترمہ سیتا ساہو اور ڈپٹی میئر ریشمی چندر ونشی سمیت دیگر سینئررہنما شریک ہوں گے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات