Wednesday, December 24, 2025
ہومInternationalامریکی صدر ٹرمپ کا جدید طیارہ بردار جہاز سازی کا اعلان

امریکی صدر ٹرمپ کا جدید طیارہ بردار جہاز سازی کا اعلان

فلوریڈا، 23 دسمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جدید طیارہ بردار جہازوں کی تیاری اور نیوی کیلئے گولڈن فلیٹ کا اعلان کیا ہے آبدوز سازی میں امریکہ کسی بھی ملک سے 15برس آگے ہے یہ بات انہوں نے وزیر جنگ اور وزیر بحری امور کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ 15 نئی آبدوزیں اور 3 جدید طیارہ بردارجہاز تیار کررہے ہیں۔ آبدوزسازی میں بھی امریکہ کسی بھی ملک سے 15برس آگے ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ کو دنیا کی طاقتور ترین بحریہ بنارہے ہیں، چین یا روس کوئی بھی آبدوزوں میں ہمارا مقابلہ نہیں کرسکتا، ہماری آبدوزیں دنیا میں سب سے زیادہ جدید ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وکٹری نامی جہاز امریکی فوج کی طاقت کو قائم رکھنے میں مدد دے گا۔ اس سے امریکی جہاز سازی صنعت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں گزشتہ سال3لاکھ افراد منشیات کے استعمال سے ہلاک ہوئے، یہاں منشیات کا داخلہ ہرصورت روک رہے ہیں۔سمندر کے راستے منشیات کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی کشتیوں کو نشانہ بنارہے ہیں، ان کشتیوں کو سمندرمیں تباہ کیا جارہا ہے۔ منشیات کے امریکہ میں داخلے کو 95فیصد تک روک دیا گیا ہے۔ایک دو سال پہلے جو ہم پر ہنستے تھے، اب وہ ہمارا احترام کرتے ہیں، اس سے امریکی جہاز سازی صنعت کو بحال کرنے میں مدد ملے گی، بحریہ کے ہیڈ کوارٹر کو بھی بہتر بنایا جارہا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ بل کلنٹن کی ایبسٹین فائلز میں تصاویر دیکھ کر دکھ ہوا، جیفری ایبسٹین سے پارٹی میں ملنے والوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں، کئی افراد کو جیفری ایبسٹین کے بارے میں معلوم نہیں تھا، ایبسٹین فائلز میں تصاویر کی بنیاد پر کئی افراد کو تنقید کا سامنا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ میں نے جیفری ایبسٹین کے جزیرے کا کبھی دورہ نہیں کیا، ہم نے جیفری ایبسٹین کو مارالاگو پام بیچ سے نکال دیا تھا۔پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا کہ میں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایٹمی جنگ رکوائی، پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم نے کہا تھا کہ ٹرمپ نے10لاکھ جانیں بچائیں، دنیا میں اب تک 8 جنگیں رکوا چکا ہوں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر انتہائی قابل احترام شخصیت ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات