Sunday, December 21, 2025
ہومNationalآسام میں راجدھانی ایکسپریس کی ٹکر سے سات ہاتھیوں کی موت

آسام میں راجدھانی ایکسپریس کی ٹکر سے سات ہاتھیوں کی موت

ٹرین کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے ؛ کوئی جانی نقصان نہیں

گوہاٹی، 20 دسمبر (ہ س)۔ آسام میں ہفتہ کی علی الصبح بڑے حادثے میں 20507 ڈاون سائیرانگ-نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس ہاتھیوں کے جھنڈ سے ٹکرا گئی، جس سے انجن سمیت ٹرین کے پانچ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ حالانکہ اس واقعے میں کسی مسافر کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ ریلوے افسران کے مطابق، یہ واقعہ صبح قریب 2.17 بجے لامڈنگ ڈویژن کے تحت جمنا مکھ-کام پور سیکشن میں ہوا، جو گوہاٹی سے تقریباً 126 کلومیٹر دور ہے۔ اطلاع ملتے ہی حادثہ راحت ٹرینیں اور لمڈنگ ڈویژن ہیڈ کوارٹر کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور راحت اور بحالی کا کام شروع کیا گیا۔مسافروں کی مدد کے لیے گوہاٹی ریلوے اسٹیشن پر ہیلپ لائن نمبر ایکٹو کر دیے گئے ہیں۔ ہیلپ لائن نمبر ہیں- 2731621-0361، 2731622-0361 اور 2731623-0361۔ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے کے جنرل منیجر اور لمڈنگ ڈویژنل ریلوے منیجر سمیت سینئر ریل افسران بھی حادثے والی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ریلوے کی طرف سے بتایا گیا کہ پٹری سے اترے ڈبوں کو الگ کرنے کے بعد ٹرین صبح 6.11 بجے گوہاٹی کے لیے روانہ ہوئی۔ گوہاٹی میں اضافی کوچ جوڑ کر ٹرین آگے کا سفر شروع کرے گی۔ریلوے ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ایسی جگہ پر ہوا ہے جو اعلانیہ ہاتھی کوریڈور نہیں ہے۔ لوکو پائلٹ نے ہاتھیوں کے جھنڈ کو دیکھ کر ایمرجنسی بریک لگایا، اس کے باوجود ہاتھی ٹرین سے ٹکرا گئے۔ اس دوران، متاثرہ سیکشن سے گزرنے والی ٹرینوں کو اپ لائن کے ذریعے ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔ ریل ٹریفک معمول پر لانے کے لیے بحالی کا کام جاری ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات