Thursday, December 18, 2025
ہومJharkhandدو روزہ ویر رنگ نمائش کا وزیر دفاع نے کیا افتتاح

دو روزہ ویر رنگ نمائش کا وزیر دفاع نے کیا افتتاح

رانچی کے بچوں نے کی دکھائی فنکارانہ صلاحیت

جدید بھارت نیوز سروس
نئی دہلی/رانچی،17؍دسمبر: آج نئی دہلی میں شروع ہونے والی دو روزہ ویر رنگ نمائش کا افتتاح ہوا۔ رانچی کے اسکولی بچوں کی جانب سے آپریشن سندور پر بنائی گئی پینٹنگز پر مشتمل اس نمائش کا افتتاح وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیرِ مملکت برائے امورِ نوجوانان و کھیل رکشا کھڈسے، مرکزی وزیرِ مملکت برائے شہری ترقی ٹوکھن ساہو، جھارکھنڈ بی جے پی کے صدر و قائدِ حزبِ اختلاف بابولال مرانڈی، سابق نائب وزیرِ اعلیٰ سُدیش مہتو، راجیہ سبھا کے رکن دیپک پرکاش موجود تھے۔اس قومی نمائش کا مشاہدہ جھارکھنڈ کے گورنر سنتوش گنگوار، مغربی بنگال کے گورنر ڈاکٹر سی۔ وی۔ آنند بوس، اتر پردیش کے سابق وزیرِ اعلیٰ و سینئر رکنِ پارلیمان جگدمبیکا پال، حکومتِ ہند کے دفاعی سکریٹری راجیش سنگھ اور رانچی کے رکنِ اسمبلی سی۔ پی۔ سنگھ نے بھی کیا۔یہ نمائش آپریشن سندور پر ہندوستانی مسلح افواج کی بہادری کی داستانوں پر مبنی ہے۔ رانچی کے 50 اسکولوں کے 20235 بچوں نے اس مقابلے میں حصہ لے کر اپنی پینٹنگز بنائیں۔اس موقع پر وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستانی فوج کے ناقابلِ تسخیر حوصلے اور شجاعت کو ہمارے بچوں نے نہایت جذباتی انداز میں پیش کیا ہے۔ یہ نمائش ملک کی حفاظت کے لیے وقف فوجیوں کے تئیں ہمارے اجتماعی احترام اور بہادروں کے نام ہے۔ وزیرِ دفاع نے رانچی کے بچوں کی بنائی ہوئی پینٹنگز کی ستائش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے دعا، آشیرواد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔وزیرِ دفاع نے مرکزی وزیرِ مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ کی اس کاوش کی بھی تعریف کی اور کہا کہ سیٹھ نے ایک شاندار کام انجام دیا ہے جس سے بچوں کو حوصلہ ملے گا۔ اس طرح کے کام کے لیے انہوں نے سنجے سیٹھ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیرِ مملکت برائے دفاع سنجے سیٹھ نے کہا کہ آپریشن سندور کے ذریعے ہماری فوج نے اپنے شجاعانہ تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا۔ اس آپریشن سے دہشت گردی کی کمر ٹوٹ گئی تھی اور ہر طرف جشن کا ماحول تھا۔ اسی دوران میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ ہماری نئی نسل جسے وزیرِ اعظم نریندر مودی امرت پیڑھی کہتے ہیں ،اس بارے میں کیا سوچتی ہے؟وزیرِ اعظم کی تحریک اور وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کی رہنمائی میں رانچی میں سانسد کلا مہوتسو کا انعقاد کیا گیا۔ 50 سے زائد اسکولوں سے رابطہ کیا گیا۔ بڑی تعداد میں اسکولوں کی دلچسپی سامنے آئی اور خوشگوار نتیجہ یہ نکلا کہ بچوں نے 20 ہزار سے زیادہ پینٹنگز بنائیں۔ میری خواہش تھی کہ بچوں کی پینٹنگز کی قومی سطح پر نمائش ہو، اور آج بالآخر اس میں کامیابی ملی۔ نئی دہلی میں دو روزہ ویر رنگ نمائش کا انعقاد ہوا، جسے ملک بھر کے بزرگوں کی دعائیں اور آشیرواد بھی حاصل ہوئے۔ یہ میری ایک منفرد پہل رہی جسے ملک بھر سے سراہا گیا۔ ان تمام بچوں کو سلام اور بے پناہ محبت جنہوں نے اس کارنیول کو کامیاب بنایا۔پہلے دن بی جے پی کے قومی سکریٹری اور آسام سے راجیہ سبھا کے رکن کامکھیا پرساد تاشا، سکّم کے رکنِ پارلیمان اندرا ہانگ سُبّا، تلنگانہ کے رکنِ پارلیمان رگھونندن راؤ، سابق مرکزی وزیر سُبھاش سرکار، گردوارہ رکاب گنج کے سابق صدر کلوِندر سنگھ، سینئر فنکار پدم شری ادویت گن نائک،ایئر مارشل نرمَدیشور تیواری (ہندوستانی فضائیہ کے نائب سربراہ—وی سی اے ایس)،ایئر مارشل آشوتوش دِکشت، اے وی ایس ایم، وی ایم، وی ایس ایم (چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف—سی آئی ایس سی)،اور سابق رکنِ پارلیمان یدوناتھ پانڈے بھی شامل تھے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات