Tuesday, December 16, 2025
ہومJharkhandصدر جمہوریہ کی جمشیدپور آمدکولیکر ضلع انتظامیہ تیاریوں میں مصروف

صدر جمہوریہ کی جمشیدپور آمدکولیکر ضلع انتظامیہ تیاریوں میں مصروف

ڈی سی نے جائے پروگرام کا کیا معائنہ

جدید بھارت نیوز سروس
جمشیدپور،14؍دسمبر: اول چِکی رسم الخط کی تکمیلِ صد سالہ کے موقع پر جمشیدپور میں آل انڈیا سنتھالی رائٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو سنتالی ادیبوں کو اعزاز سے نوازیں گی۔ صدر کے دورے کے پیشِ نظر مشرقی سنگھ بھوم ضلع انتظامیہ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔صدر بننے کے بعد صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کا یہ پہلا جمشیدپور دورہ ہوگا۔ اول چِکی رسم الخط کی صد سالہ تقریب کے اختتامی پروگرام کے تحت، آل انڈیا سنتھالی رائٹرس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام، صدرِ جمہوریہ 29 دسمبر 2025 کو کرنڈیہہ میں واقع جاہیر استھان کے احاطے میں پہنچیں گی، جہاں وہ سنتھالی ادیبوں کو اعزاز پیش کریں گی۔صدر کے دورے کو لے کر ضلع انتظامیہ مکمل طور پر الرٹ موڈ میں ہے۔ مشرقی سنگھ بھوم کے ضلع کلکٹر سمیت تمام اعلیٰ افسران نے کرن ڈیہہ میں واقع دشوم جاہیر احاطے میں پروگرام کے مقام کا معائنہ کیا۔ اس دوران انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران و منتظمین کے ساتھ میٹنگ کر کے کئی ضروری ہدایات جاری کیں۔اطلاعات کے مطابق، 29 دسمبر کو صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو کولہان کے دو اضلاع—مشرقی سنگھ بھوم اور سرائےکیلا میں منعقد ہونے والے الگ الگ پروگراموں میں شرکت کریں گی۔ جمشیدپور کے بعد صدر سرائےکیلا کے آدتیہ پور میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) جمشیدپور کے 15ویں کانووکیشن میں بھی شریک ہوں گی۔دونوں اضلاع کی انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی، ٹریفک نظام، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ مشرقی سنگھ بھوم کے ضلع کلکٹر کرن ستیارتھی نے بتایا کہ 29 دسمبر کو صدر کے دورے کے لیے مکمل تیاری کی جا رہی ہے تاکہ دورے کے دوران کسی قسم کی کمی نہ رہ جائے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کر کے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ صدر کے استقبال اور انتظامات میں کوئی خامی نہ ہو۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات