پٹنہ،12 دسمبر(راست) :پٹنہ کی بیلی روڈ پر واقع پارس ایچ ایم آر آئی میں 14 دسمبر، بروز اتوار، مفت میگا ہیلتھ چیک اَپ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس کیمپ میں عام لوگوں کے رینڈم بلڈ شوگر، بی پی، ای سی جی، بی ایم ڈی، اور اسپائیرو میٹری کی جانچ بالکل مفت کی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی تمام سپر اسپیشلٹی او پی ڈی—جن میں انٹرنل میڈیسن، آرتھوپیڈکس، آنکولوجی، کارڈیالوجی، فزیوتھراپی، یورولوجی، پیڈیا ٹرکس، جنرل سرجری، گائنی کولوجی، نیفر ولوجی، ای این ٹی، نیورولوجی، گیسٹرو اینٹیرولوجی، ڈائیٹیٹکس اور پلمونولوجی شامل ہیں—میں بھی مفت مشاورت فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر دیگر پیتھولوجی اور ریڈیولوجی ٹیسٹ پر 50 فیصد تک کی چھوٹ بھی دی جائے گی۔ مفت میگا ہیلتھ چیک اَپ کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک جاری رہے گا۔
پارس ایچ ایم آر آئی کے زونل ڈائریکٹر، انیل کمار نے کہا کہ ہم اسپتال احاطے میں مسلسل عوام کے لیے مفت میگا ہیلتھ چیک اَپ کیمپ کا انعقاد کرتے رہتے ہیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ ہر فرد تک بہتر اور معیاری صحت کی سہولیات پہنچ سکے۔پارس ایچ ایم آر آئی، پٹنہ نے 2013 میں اپنا آپریشن شروع کیا تھا۔ یہ بہار کا پہلا کارپوریٹ اسپتال ہے جس کے پاس ایٹمی توانائی ریگولیٹری بورڈ سے لائسنس یافتہ کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر موجود ہے۔ جون 2024 میں ایکسس کیے گئے این اے بی ایچ پورٹل کے مطابق، پارس ایچ ایم آر آئی اسپتال پٹنہ، 2016 میں این اے بی ایچ ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے والا بہار کا پہلا اسپتال تھا۔اس اسپتال کی بیڈ گنجائش 400 سے زائد ہے، جن میں 80 آئی سی یو بیڈز شامل ہیں اور یہاں 2 LINAC مشینیں اور PET-CT جیسی جدید سہولیات بھی دستیاب ہیں۔



