Friday, December 12, 2025
ہومWest Bengalکولکاتہ میں ’آئین پڑھو، ملک جوڑو‘ مہم

کولکاتہ میں ’آئین پڑھو، ملک جوڑو‘ مہم

20 دسمبر کو پردیش کانگریس کا طاقتور احتجاج تقسیم کی سیاست کے خلاف ہزاروں کارکن سڑک پر اتریں گے

کولکاتہ،:12دسمبر:ملک بھر میں بڑھتی ہوئی تقسیم کی سیاست، مذہبی بنیادوں پر نفرت اور سماجی ہم آہنگی کو چیلنج کرنے والے سیاسی بیانیے کے خلاف پردیش کانگریس نے ایک مضبوط آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی سلسلے میں پارٹی نے 20 دسمبر کو کولکاتہ میں ایک بڑے عوامی پروگرام کا اعلان کیا ہے، جس میں ہزاروں لوگ ایک ساتھ آئین ہند کی قراءت کریں گے اور اتحاد، تکثیریت اور جمہوری قدروں کے تحفظ کا حلف لیں گے۔
ریاستی کانگریس صدر سبھانکر سرکار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کے سیاسی ماحول میں خطرناک تقسیم پسندی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زبان، مذہب، خوراک اور لباس کے نام پر عوام کو الگ الگ خانوں میں بانٹنے کی کوششیں ملک کے آئینی ڈھانچے کے خلاف ہیں اور اب سماج کو اس کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔سبھانکر سرکار نے آر ایس ایس اور بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس آئین کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر نے پوری ذمہ داری اور ریاستی طاقت کے ساتھ تیار کیا تھا، آج اسی آئین کی روح کو مجروح کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ جن رہنماؤں اور مصلحین نے انسانیت، بھائی چارے اور تکثیریت کا پیغام دیا ۔ جیسے سری چیتنیا، رابندر ناتھ ٹیگور، قاضی نذر ال، رام کرشنا، سوامی وویکانند ان کی تعلیمات کو نظرانداز کر کے معاشرے میں تنگ نظری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مذہبی رسومات اور عبادت گاہوں کے نام پر سیاست کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے، جسے فوراً روکنے کی ضرورت ہے۔سرکار نے اعلان کیا کہ 20 دسمبر کو کانگریس کارکنان شہر کی سڑکوں پر نکلیں گے، گھروں اور دکانوں پر دستک دے کر عوام سے ہاتھ ملائیں گے، آئین کی تمہید پڑھیں گے اور ملک کی وحدت و سالمیت کے تحفظ کا حلف لیں گے۔اسی کے ساتھ انہوں نے بتایا کہ 22 سے 24 دسمبر کے درمیان کانگریس راج بھون کا گھیراؤ بھی کرے گی، تاکہ ریاست میں 100 دن کے کام اور نئے جاب کارڈ روکنے جیسی پالیسیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھائی جا سکے۔ اس احتجاج کی حتمی تاریخ جلد جاری کی جائے گی۔پریس کانفرنس میں میتا چکرورتی، آشوتوش چٹرجی، سمن رائے چودھری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ جنہوں نے اس مہم کو وقت کی ضرورت بتایا اور عوام سے اس میں بڑھ چڑھ کر شامل ہونے کی اپیل کی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات