Friday, December 12, 2025
ہومNationalوزیراعظم نے شیوراج پاٹل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

وزیراعظم نے شیوراج پاٹل کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر سے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر داخلہ شیوراج پاٹل کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔مسٹر مودی نے جمعہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اپنے تعزیتی پیغام میں لکھا ’’مسٹر شیوراج پاٹل جی کے انتقال کی خبر سے کافی دکھ ہوا ہے۔ وہ ایک تجربہ کار لیڈر تھے جنہوں نے اپنے طویل عوامی زندگی میں ممبر اسمبلی، رکن پارلیمنٹ، مرکزی وزیر، مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر اور لوک سبھا اسپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ سماج کی فلاح کے لیے کاموں کے لئے ہمیشہ تیار رہتے تھے۔ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران میری ان سے کئی بار گفتگو ہوئی، حال ہی میں ان سے ملاقات چند ماہ قبل میرے گھر پر ہوئی تھی۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تعزیت ان کے کنبے کے ساتھ ہے۔ اوم شانتی۔‘‘وزیراعظم نے مسٹر پاٹل کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک تصویر بھی شیئر کی۔واضح رہے کہ مسٹر پاٹل کا آج مہاراشٹر کے لاتور میں 90 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات