Thursday, December 11, 2025
ہومBiharوزیر اعلیٰ نتیش کمار نے زیر تعمیر سیاحتی سہولت مرکز کا معائنہ...

وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے زیر تعمیر سیاحتی سہولت مرکز کا معائنہ کیا

سیاحتی سہولت مرکز کی تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کی دی ہدایت

جدید بھارت نیوز سروس
پٹنہ، 11 دسمبر: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج مشرقی چمپارن ضلع کے کیسریا میں زیر تعمیر سیاحتی سہولت مرکز کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے یہاں تعمیر کیے جا رہے آڈیٹوریم، سیاحتی سہولیات وغیرہ کے بارے میں افسران سے معلومات حاصل کیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سیاحتی سہولت مرکز کی تعمیر کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ کیسریا بدھ ا سٹوپا کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ مرکز کی تعمیر سے سیاحوں کو آسانی ہوگی اور وہ بدھ مت کے مختلف پہلوؤں اور بہار کی شاندار تاریخ کو جان سکیں گے۔قابل ذکر ہے کہ زیر تعمیر سیاحتی سہولت مرکز میں ایک 5D تھیٹر بنایا جا رہا ہے جہاں 48 افراد کے بیٹھنے کی سہولت ہوگی۔ یہاں بدھ مت کی اہم تعلیمات سے متعلق فریموں کی نمائش کی جائے گی۔ یہ آنے والوں کے لیے تعارفی حصے کے طور پر کام کرے گا۔بہار پویلین بنایا جائے گا جہاں بہار کے تاریخی ورثے سے جڑے فریموں کی نمائش کی جائے گی۔ ریاست کی ثقافتی اہمیت کو ظاہر کرنے والے تعلیمی ڈسپلے (Educational Display) کی تعمیر کی جائے گی۔یہاں 90 سے زیادہ مجسموں کو خصوصی باکس نما ڈھانچوں میں نصب کیا جائے گا اور کھلے علاقوں میں فنکارانہ مجسموں کی نمائش کی جائے گی۔ ساتھ ہی بہار کی مختلف تاریخی بدھ یادگاروں کی 8 نقلیں (Replicas) بھی رکھی جائیں گی۔ انہیں احاطے کے چاروں کونوں میں نصب کیا جائے گا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے کیسریا بدھ سٹوپا کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں کی سیاحتی سہولیات کی معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کیسریا بدھ سٹوپا کو محفوظ رکھنے اور اسے فروغ دینے کے لیے بہت سے کام کیے ہیں۔
اس احاطے کو محفوظ رکھیں، اس کی دیکھ بھال اور ترقی کے لیے کام کریں۔ ساتھ ہی سیاحتی سہولیات کا بھی خیال رکھیں۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے گرام تاجپور میں واقع ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے وہاں کی طبی سہولیات کی معلومات حاصل کی۔ ساتھ ہی ہیلتھ اینڈ ویلنیس سینٹر کے مختلف حصوں کی صاف صفائی، طبی سہولت اور دوا کی دستیابی، مفت ٹیکہ کاری وغیرہ کے بارے میں وہاں کے ڈاکٹر سے بات چیت کی۔وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود مستفید ہونے والوں میں آیوشمان کارڈ تقسیم کیے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہاں علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو علاج میں کسی قسم کی تکلیف نہ ہو، اس کا خیال رکھا جائے۔ سینٹر سے جڑنے والی سڑک کو مزید چوڑی کریں تاکہ یہاں پہنچنے میں آسانی ہو۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے اُچّھ مادہیمک ودیالیہ، تاجپور کے میدان میں لگے مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا۔ وہاں موجود گاؤں والوں کا حال چال پوچھا۔ جیویکا دیدی، رسوئیہ، آنگن واڑی سیویکا، ممتا کارکن، وکاس متر، تعلیمی مرکز اور ٹولہ سیوکوں سے بات چیت کی۔اس دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آپ سب اچھے سے کام کرتے رہیں، آپ کی سہولیات کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ سبھی نے مل رہی سہولیات کے لیے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے کستوربا گاندھی رہائشی اسکول کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے وہاں ہاسٹل میں رہنے والی طالبات سے بات چیت کی اور سہولیات کی معلومات حاصل کی۔ وزیر اعلیٰ نے طالبات سے کہا کہ آپ لوگ اچھے سے پڑھائی کریں۔ حکومت آپ کو ٹھیک سے پڑھانے اور آگے بڑھانے کے لیے خیال رکھ رہی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کستوربا گاندھی رہائشی اسکول کے احاطے میں بنی لائبریری کا افتتاح کر کے معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سرکاری مڈل اسکول کیسریا (لڑکے) کے احاطے کا جائزہ لیا۔ وہاں طلباء کے ذریعے منعقدہ موسیقی والی دعا، تلوار بازی، سائنس نمائش اور کھیل کرتب کو دیکھا۔ساتھ ہی گونگی بہری بچیوں کے ذریعے پیش کیے گئے رقص کو بھی دیکھا اور خوشی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وہاں موجود طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور اسکول انتظامیہ سے کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ طلباء کے لیے کھیل کود کا بھی انتظام / ذریعہ دستیاب رکھیں۔ طلباء کی ہر طرح کی سہولیات کا خیال رکھیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات