کٹک ،10 دسمبر (یو این آئی ) کٹک میں کھیلے گئے پہلے ٹی-20 میچ میں ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 101 رنز سے شکست دے دی۔ اس بڑی جیت کے ساتھ یہ میچ ہارک پانڈیا اور جسپریت بمراہ کے لیے بھی یادگاررہا ۔ہندوستان نے 20 اوورز میں 175 رنز بنائے، جس میں ہاردک پانڈیا کی نصف سنچری اہم رہی، جبکہ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 74 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جو ان کا ٹی-20 میں سب سے کم اسکور بھی ہے۔ہاردک نے اس میچ کے دوران ٹی-20 انٹرنیشنل میں اپنے 100 چھکے مکمل کیے اور یہ کارنامہ انجام دینے والے ہندوستان کے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔ اس فہرست میں سب سے آگے روہت شرما ہیں، جن کے نام 205 چھکے درج ہیں۔وہیں بُمراہ نے ڈیوالڈ براؤس کو آؤٹ کر کے ٹی-20 انٹرنیشنل میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کیں اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے ہندوستان کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔یہ کارنامہ بُمراہ کو بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی-20) میں 100 وکٹیں لینے والے دنیا کے پانچویں بولر کے طور پر بھی نمایاں کرتا ہے۔ اس سے پہلے یہ کارنامہ لسیتھ ملنگا، ٹم ساوتھی، شکیب الحسن اور شاہین افریدی انجام دے چکے ہیں۔









Users Today : 170
Users Yesterday : 349
Users Last 7 days : 2204
Users Last 30 days : 3692
Users This Month : 3678
Users This Year : 3692
Total Users : 4565235