جدید بھارت نیوز سروس
رانچی،6؍دسمبر: چیف منسٹر ہیمنت سورین نے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ملک کے آئین سازوں نے ہمیں ایسا آئین عطا کیا، جو ہر شخص کو عزت، برابری، مساوات، حقوق اور ترقی کے راستے دکھاتا ہے۔بابا صاحب کی زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ چاہے جدوجہد کتنی ہی بڑی کیوں نہ ہو، تعلیم، شعور اور انصاف کے راستے پر چل کر معاشرے میں حقیقی تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ سماجی انصاف، برابری، مساوات اور عزت کے اصولوں پر زور دیا۔ ان کے یہ اصول آج بھی ہمیں رہنمائی دیتے ہیں کہ کس طرح ہم معاشرتی طور پر پسماندہ اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کر سکتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم غریب، پسماندہ، آدیواسی، دلت، پچھڑے ، خواتین اور مزدور طبقے کے حقوق کے لیے مسلسل کام کریں اور ان کے بااختیار بنانے کی کوشش جاری رکھیں۔ بابا ساہب کے نظریات کو اپنا کر ہم ایک ایسا سماج تشکیل دے سکتے ہیں جہاں ہر فرد کو اس کے حقوق، عزت اور مساوی مواقع میسر ہوں۔ہم ان کے اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے انصاف، تعلیم، شعور اور سماجی ترقی کے راستے پر چلیں، تاکہ معاشرے میں ہر شخص کو برابری، عزت اور انصاف مل سکے۔ بابا ساہب کا مشن آج بھی ہمارے لیے مشعل راہ ہے، اور ان کے خوابوں کی تکمیل کے لیے ہمیں محنت اور لگن کے ساتھ آگے بڑھنا ہے۔



