Sunday, December 7, 2025
ہومJharkhandوزیر صحت نے خستہ حال پل کی جگہ ڈائیورشن کا رکھا سنگِ...

وزیر صحت نے خستہ حال پل کی جگہ ڈائیورشن کا رکھا سنگِ بنیاد ، کہا!

مرکز نےروکی رقم؛پھر بھی جامتاڑا ترقی کی راہ پر گامزن

جدید بھارت نیوز سروس
جامتاڑا،6؍دسمبر: جامتاڑا اسمبلی حلقے میں آج تاریخ رقم کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے جامتاڑا کرماٹانڈ کمبائنڈ بلڈنگ روٹ پر واقع خستہ حال پرانے پل کے مقام پر بنائے جانے والے ڈائیورشن تعمیراتی کام کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مقامی لوگ موجود تھے اور وزیر موصوف کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔
مرکز نے رقم روکی… پھر بھی جامتاڑا میں ترقی نہیں رکی
مرکزی حکومت کی مسلسل بے رخی، ضروری فنڈز کی روک اور سوتیلا سلوک ہونے کے باوجود جامتاڑا میں ترقیاتی کاموں کی رفتار رُکی نہیں ہے۔ڈاکٹر عرفان انصاری نے ریاستی قیادت اور وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین جی کی سرپرستی میں مسلسل جدوجہد کرتے ہوئے پل تعمیر کے لیے رقم منظور کروائی— اور آج اسی کا نتیجہ عوام کے سامنے ہے۔
بارش میں ٹوٹا پل ، عوام مہینوں سے تھے پریشان
گزشتہ سال بھاری بارش کے دوران جامتاڑا شہر کو کرماٹانڑ اور دیگر علاقوں سے جوڑنے والا یہ اہم پل بہہ گیا تھا۔اس کے باعث آمدورفت پوری طرح ٹھپ ہو گئی تھی، کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو گئی تھیں، اسکولی بچوں، مریضوں، کسانوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ لوگوں کو کئی کلومیٹر کا چکر لگا کر آنا جانا پڑ رہا تھا۔مرکزی حکومت نے اس انتہائی ضروری کام کے لیے ایک بھی روپیہ فراہم نہیں کیا، جس سے عوام میں غم و غصہ بڑھتا جا رہا تھا۔صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے ڈاکٹر انصاری نے وزیر اعلیٰ سے خصوصی درخواست کی، مسلسل فالو اپ کیا اور جدوجہد جاری رکھی،اور بالآخر حکومت سے پل تعمیر کے لیے رقم منظور کروائی۔آج اسی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ بہہ چکا پل دوبارہ اپنے نئے روپ میں کھڑا ہو رہا ہے اور ڈائیورشن کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ ”مرکزی حکومت نے چاہے جتنی رکاوٹیں ڈالیں، جامتاڑا کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ میں نے عوام سے وعدہ کیا تھا— پل ہر حال میں بنے گا۔مضبوط ارادہ ہو تو کوئی مشکل مشکل نہیں رہتی۔جامتاڑا کی ہمہ جہت ترقی میرا عزم ہے۔“
ترقیاتی کاموں سے اپوزیشن کی بولتی بند -عوام میں بڑھا اعتماد
پل کی دوبارہ تعمیر نے نہ صرف ہزاروں لوگوں کو راحت دی ہے بلکہ اپوزیشن کی جانب سے پھیلائے جا رہے جھوٹ اور غلط فہمیوں کو بھی خاموش کر دیا ہے۔پل کی تعمیر سے آمدورفت بحال ہوگی، کاروباری سرگرمیوں کو رفتار ملے گی، مریضوں، طلبہ اور کسانوں کو بڑی سہولت ہوگی، اور علاقے میں ترقی پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔
ہر ہفتے مل رہی ہے نئی سوغات
وزیر صحت کی قیادت میں جامتاڑا تیزی سے ترقی کی نئی مثال بنتا جا رہا ہے۔سڑکوں سے لے کر صحت کی سہولیات تک، پانی سے لے کر تعلیم تک اور ہر شعبے میں تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ہر طرف چرچا ہے کہ ”آخر وزیر صاحب اتنا کام کیسے کر پا رہے ہیں؟“اور اس کا جواب خود وزیر نے دیا کہ ”یہ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین جی کا آشیرواد اور عوام کا بھروسہ ہے۔“

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات