Sunday, December 7, 2025
ہومNationalریلوے نے ملک بھر میں 37 پریمیم ٹرینوں میں 116 اضافی کوچ...

ریلوے نے ملک بھر میں 37 پریمیم ٹرینوں میں 116 اضافی کوچ شامل کرنے کا کیا فیصلہ

نئی دہلی، 6 دسمبر (یو این آئی) ریلوے نے نجی ایئر لائن انڈیگو کی پروازوں میں آئی دشواریوں کے پیش نظر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ملک بھر کی 37 پریمیم ٹرینوں میں 116 اضافی کوچ جوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریلوے کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ہوائی سفر متاثر ہونے کے سبب اچانک بڑی تعداد میں مسافروں نے ریلوے کا رخ کیا ہے۔ مسافروں کی اس فوری بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے ملک کی 37 پریمیم ٹرینوں میں 116 اضافی کوچ شامل کیے ہیں، جس سے ہزاروں اضافی نشستیں دستیاب ہو گئی ہیں۔ریلوے نے کہا ہے کہ مسافروں کی سہولت یقینی بنانے کے لیے ایک ریجن وار پلان نافذ کیا گیا ہے اور مختلف ریلوے زون نے اپنی مصروف ترین اور زیادہ مانگ والی ٹرینوں میں کوچوں کی تعداد بڑھائی ہے۔ریلیز میں بتایا گیا کہ جنوبی ریلوے نے سب سے زیادہ کوچ جوڑے ہیں۔ جنوبی ریلوے نے 18 ٹرینوں میں اضافی کوچ لگائے ہیں۔ یہ قدم 6 دسمبر سے نافذ ہو گئے ہیں۔ اس میں خاص طور پر چیئر کار اور سلیپر کلاس کے کوچ شامل ہیں۔ وہیں شمالی ریلوے نے بھاری مانگ والے روٹس پر دباؤ کم کرنے کے لیے 8 ٹرینوں میں تھرڈ اے سی اور چیئر کار کوچ شامل کیے ہیں۔
مغربی ریلوے نے چار زیادہ مانگ والے راستوں پر 3 اے سی اور 2 اے سی کوچوں کی تعداد بڑھائی ہے، جس سے ملک کے مغربی حصوں سے قومی دارالحکومت کی طرف آنے جانے میں سہولت ہوگی۔مشرقی وسطیٰ ریلوے نے 6 سے 10 دسمبر تک پانچ ٹرپس کے لیے راجیندر نگر،نئی دہلی (12309) میں اضافی 2 اے سی کوچ لگایا ہے تاکہ بہار،دہلی کے درمیان سفر کرنے والوں کو پریشانی نہ ہو۔ریلوے نے بتایا ہے کہ مشرقی ریلوے مانگ کے پیش نظر تین اہم ٹرینوں میں 7 اور 8 دسمبر کو چھ ٹرپس کے لیے سلیپر کلاس کوچ بڑھائے گا۔ جبکہ نورتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے (این ای آر) نے دو اہم ٹرینوں میں 6 سے 13 دسمبر تک 3 اے سی اور سلیپر کوچوں کی گنجائش بڑھائی ہے تاکہ شمال مشرق کے مسافروں کو آسانی ہو۔اسی دوران ریلوے نے مسافروں کی مانگ کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر چار خصوصی ٹرینیں بھی چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹرینیں اُن راستوں پر چلیں گی جہاں مسافروں کا دباؤ سب سے زیادہ ہے۔ریلوے نے بتایا کہ گورکھپور—آنند وہار ٹرمینل خصوصی ٹرین (05591/05592) 7 اور 9 دسمبر کے درمیان چار ٹرپس کے لیے چلائی جائے گی۔اسی طرح وندے بھارت اسپیشل (02439/02440) نئی دہلی سے شہید کیپٹن تُشار مہاجن اسٹیشن تک 6 دسمبر کو چلے گی، جو جموں علاقے کے لیے تیز اور آرام دہ متبادل ہے۔نئی دہلی—ممبئی سینٹرل سپر فاسٹ اسپیشل (04002/04001) مغربی علاقوں میں زیادہ طلب کو پورا کرنے کے لیے 6 اور 7 دسمبر کو چلائی جائے گی۔ریلوے نے بتایا کہ حضرت نظام الدین—ترووننت پورم اسپیشل (04080) یکطرفہ 6 دسمبر کو جنوبی ہند کی جانب روانہ ہوگی۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات