ویسٹ انڈیزمشکلات کا شکار،نیوزی لینڈ کی گرفت
کرائسٹ چرچ ،03 دسمبر(یو این آئی ) نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ابتدائی ٹیسٹ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے شاندار مجموعی کارکردگی کے ساتھ میچ پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر لی ہے۔کیوی باولرز کی عمدہ باولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ٹیم کیویز کی پہلی اننگز کے اسکور 231 رنز کے جواب میں 167 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ،میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 32 رنز بنا کر مجموعی طور پر 96 رنز کی برتری حاصل کر لی۔اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز پر آؤٹ ہونے والی میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوسرے دن اپنے بالرز کے ذریعے مقابلے پر مکمل کنٹرول حاصل کیا۔ کیوی بالرز نے ویسٹ انڈین بیٹنگ لائن کو کھل کر کھیلنے کا کوئی موقع نہ دیا اور پوری ویسٹ انڈین ٹیم کو 167 رنز پر ڈھیر کر دیا۔مہمان بلے باز یکے بعد دیگرے آؤٹ ہوتے گئے اور کوئی بھی شراکت نیوزی لینڈ کیلئےخطرہ ثابت نہ ہو سکی۔برتری حاصل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز اعتماد کے ساتھ کیا۔ صرف 7 اوورز میں اوپنرز نے 32 رنز جوڑ کر ایک مرتبہ پھر ویسٹ انڈیز کے بالرز پر دباؤ بڑھا دیا۔ بدھ کو کیوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 231 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو زیک فولکس اورجیکب ڈفی4،4 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ زیک فولکس اپنے گزشتہ روز کے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر جیڈن سیلز کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔جیکب ڈفی 4 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمرروئچ ،اوجے شیلڈز،جیڈن سیلزاورجسٹن گریوز نے دو، دو جبکہ ،جوہن لین اور کپتان روسٹن چیس نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔جواب میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے جان کیمبل اورٹیگینرائن چندر پال اننگز کا آغاز مایوس کن انداز میں جب جان کیمبل ایک رن بناکر زیک فولکس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 56 اور ٹیگینرائن چندر پال52 رنز بناکر نمایاں رہے ، ان کے علاوہ کوئی بھی ویسٹ انڈین کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور کیوی باؤلر ز کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت ویسٹ انڈین ٹیم کیوی ٹیم کی پہلی اننگز کے اسکور 231 رنز کے جواب میں 167 رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5،میٹ ہنری نے 3جبکہ زیک فولکس نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو میزبان کیوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 32 رنز بنالئے تھے اور اس کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 96 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ ڈیون کانوے 15 اور کپتان ٹام لیتھم 14 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔



