Friday, December 5, 2025
ہومNationalاوڈیشہ کی 100 سالہ ڈاکٹر نے زندگی بھر کی 3.4کروڑ روپے کی...

اوڈیشہ کی 100 سالہ ڈاکٹر نے زندگی بھر کی 3.4کروڑ روپے کی جمع پونجی ایمس کو وقف کردی

بھونیشور؍برہم پور، 2 دسمبر:۔ (ایجنسی) اوڈیشہ کی معمر ماہر امراضِ نسواں ڈاکٹر کے لکشمی بائی نے اپنی 100 ویں سالگرہ پر ایک ایسا کارنامہ انجام دے کر سب کو حیران کر دیا جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی، یعنی 3.4 کروڑ روپے، ایمس بھونیشور میں خواتین کے کینسر کے علاج کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر لکشمی بائی، جنہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی ایام سے لے کر بڑھاپے تک ہزاروں مریضوں کا علاج کیا، نے کہا کہ “میری کمائی لوگوں کی امانت تھی، اور اسے انہی تک واپس جانا چاہیے، خاص طور پر اُن خواتین تک جو چپ چاپ اپنی تکلیفیں سہتی ہیں۔” ڈاکٹر بائی 1926 میں برہم پور میں پیدا ہوئیں۔ وہ اوڈیشہ کی پہلی خاتون گائناکالوجسٹوں میں سے ایک تھیں۔ انہوں نے 1945-50 کے دوران کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج کے اولین ایم بی بی ایس بیچ میں تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں مدراس میڈیکل کالج سے ڈی جی او اور ایم ڈی کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1950 میں سندرگڑھ ڈسٹرکٹ اسپتال سے کیا اور بعد میں ایم کے سی جی میڈیکل کالج میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ وہ 1986 میں ریٹائر ہوئیں۔ انہیں سابق وزیراعظم جواہر لعل نہرو نے لیپروسکوپک سرجری کی تربیت مکمل کرکے وطن واپس آنے پر خصوصی طور پر اعزاز سے نوازا تھا۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات