Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandوراٹ کوہلی کی بین الاقوامی کرکٹ میں 83ویں سنچری

وراٹ کوہلی کی بین الاقوامی کرکٹ میں 83ویں سنچری

کوہلی کی ونڈے میں 52ویں سنچری

رانچی، 30 نومبر (یو این آئی ) ویراٹ کوہلی (135) کی شاندار سنچری اور روہت شرما (57) اور کے ایل راہول (60) کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ایک روزہ میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 349 رن کا بڑا اسکور کھڑا کیا۔ویراٹ نے 120 گیندوں پر 11 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 135 رن کی زبردست اننگز کھیلی، جو ان کی 52ویں ون ڈے سنچری تھی۔ انہوں نے روہت شرما کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 136 رن کی شراکت کی۔ روہت نے 51 گیندوں پر 57 رن بنائے، جس میں پانچ چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔ قائم مقام کپتان راہول نے 56 گیندوں میں دو چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 60 رن کی اننگز کھیلی۔آج یہاں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کرنے آئی ہندوستانی ٹیم کو چوتھے اوور میں یشسوی جیسوال (18) کی صورت میں پہلا جھٹکا لگا۔ اس کے بعد آنے والے ویراٹ کوہلی نے جنوبی افریقی بالرز کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کیا۔ اس دوران 18ویں اوور کی دوسری گیند پر کوہلی نے چھکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ کوربن بوش کی اگلی گیند پر انہوں نے ایک اور چھکا جڑ دیا۔ اس کے بعد روہت شرما نے 19ویں اوور کی پانچویں گیند پر ایک رن لے کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ روہت نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 22ویں اوور میں ٹیم کے 161 کے اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ہندوستان کی تیسری وکٹ رتو راج گائیکواڑ (آٹھ) کی صورت میں گری۔ واشنگٹن سندر 13 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں بلے بازوں کو اوٹنئیل بارٹمین نے آؤٹ کیا۔ 38ویں اوور کی پانچویں گیند پر چوکا لگا کر اپنی 52ویں سنچری مکمل کرنے کے بعد ویراٹ مزید جارح ہو گئے۔ کوہلی نے 102 گیندوں میں سات چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔ پری نیلان سبرائن کے 39ویں اوور میں ویراٹ نے دو چھکے اور دو چوکے لگاتے ہوئے 21 رن حاصل کیے۔ 43ویں اوور میں نانڈرے برگر کی گیند پر رائن ریکلٹن نے ویراٹ کوہلی کا کیچ پکڑا۔ ویراٹ کوہلی نے 120 گیندوں میں 11 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 135 رن کی اننگز کھیلی۔ہندوستان کی چھٹی وکٹ 49ویں اوور میں کپتان کے ایل راہول کے طور پر گری۔ کے ایل راہول نے 56 گیندوں میں دو چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے 60 رن بنائے۔ آخری اوور میں رویندر جڈیجا 20 گیندوں پر 32 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جڈیجا نے دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ہندوستان نے مقررہ 50 اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 349 رن بنائے۔جنوبی افریقہ کے لیے کاربن بوش، نانڈرے برگر، مارکو یانسن اور اوٹنئیل بارٹمین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات