Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandلوجپا کی یوم تاسیس کی تقریب اختتام پذیر

لوجپا کی یوم تاسیس کی تقریب اختتام پذیر

آنجہانی رام ولاس پاسوان اور ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویروں پر پھول چڑھا گیا

جدید بھارت نیوز سروس
رانچی، 28؍ نومبر: لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) جھارکھنڈ کے یوم تاسیس کی تقریبات آج رانچی میں واقع ریاستی دفتر میں جوش و خروش، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ منعقد کی گئیں۔ یہ تقریب ریاستی صدر بیرندر پردھان کی قیادت میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز جراغ جلا کراور آنجہانی شری رام ولاس پاسوان اور بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویروں پر پھولوں کی چادر چڑھانے سے ہوا۔ اس موقع پر پارٹی کے بنیادی نظریات، تنظیمی وسعت، عوامی رابطوں کی سمت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بات چیت ہوئی۔ تقریب کے دوران، بیرندر پردھان نے پارٹی کے تمام کارکنوں اور عہدیداروں کو قومی صدر چراغ پاسوان کی قیادت میں حاصل کی گئی شاندار اور تاریخی کارکردگی کے لیے دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ بہار اور جھارکھنڈ اور پورے ملک سمیت آنے والے وقتوں میں پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سب کا اتحاد اور عزم بہت ضروری ہے۔ پردھان نے بوتھ کی سطح پر تنظیم کو مضبوط بنانے، تمام محاذوں کو فعال کرنے اور بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا ہدف عوام تک براہ راست پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنا اور آئندہ انتخابات میں تنظیم کو مضبوط متبادل کے طور پر قائم کرنا ہے۔اس تقریب میں ریاستی اور ضلعی سطح کے کئی سرکردہ عہدیدار اور نمائندے موجود تھے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام کارکنوں نے تنظیمی اتحاد، فعالیت اور عوامی خدمت کو ترجیح دینے کا عہد کیا۔ اس موقع پر امیش تیواری، امیش پاسوان، ابھیشیک رائے، آدتیہ وجے پردھان، ممتا رنجن، شرون کمار، دپیکا ہورو، شیو جی کمار، رتن پاسوان، جیوتی ہورو، وشنو سونی، آنند ورما، بھولارائے، حفیظ الحسن، امیت بندھو، شیو جی تیواری، آنند پانڈے، چنوں جی اور وجے کے علاوہ کئی ریاستی ،ضلعی عہدیداران اور کارکنان موجود تھے ۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات