نئی دہلی، 28 نومبر(یو این آئی) ممبئی انڈینز نے نئی دہلی میں منعقدہ ڈبلیو پی ایل 2026 میگا نیلامی میں اپنی 2025 کی فاتح ٹیم کے بیشتر کھلاڑیوں کو کامیابی کے ساتھ دوبارہ پالیا ہے ٹیم کی مالک نیتا ایم امبانی نے کہا کہ ان کی حکمت عملی پرانے چیمپئن کھلاڑیوں کو واپس لانے کی ہے انہوں نے امیلیا کیر، شبنم اسماعیل، صاعقہ اسحاق، سجنا اور سنسکرت گپتا کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔ کپتان ہرمن پریت کور، نیٹ سکیور برنٹ، ہیلی میتھیوز، امنجوت کور اور جی کملینی کو پہلے ہی برقرار رکھا گیا تھا۔نیتا امبانی نے اس موقع پر کہا، “نیلامی کا دن ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے۔ ہماری حکمت عملی جیتنے والی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ واپس لانے کی تھی۔ میں امیلیا کیر کو واپس لاتے ہوئے بہت خوش ہوں اور ہمارے چار ‘S’ – شبنم، صاعقہ، سجنا اور سنسکروتی کو ٹیم کے ساتھ واپس لانا بہت اچھا ہے۔ ساتھ ہیہمیں تین نوجوانوں کھلاڑیوں ۔ راحیلہ فردوس، نلّا کرانتی ریڈی اور تروینی وششٹھ کا بھی ٹیم میں استقبال کرتے ہیں۔ پونم کھیمنار، ملی النگ ورتھ اور نکولا کیری کو ممبئی ۔ انڈین پریوار میں شامل کرتے ہوئے ہمیں بے حد خوشی ہورہی ہے۔نیلامی میں موجود کپتان ہرمن پریت کور نے کہا، “پہلے تو ہم قدرے گھبرائے ہوئے تھے، لیکن جس طرح سے ہم نے منصوبہ بندی کی اور سب کی شرکت، خاص طور پر نیتا میڈم، لاجواب تھی، انہوں نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا، ہمارے ساتھ پرانے چہرے بھی ہیں، جس سے پتہ چلتا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کو ہم پر کتنا اعتماد ہے۔”ممبئی انڈینز نے بیرون ملک مقیم کھلاڑی نکولا کیری اور ملی ایلنگ ورتھ کو شامل کیا ہے، جب کہ نوجوان ہندوستانی ٹیلنٹ نالہ کرانتی ریڈی، تریوینی وششت، اور راحیلہ فردوس کو ٹیم میں جگہ ملی ہے۔ تجربہ کار ستاروں اور نئے ٹیلنٹ کے امتزاج کے ساتھ، ممبئی انڈینس ایک بار پھر ٹائٹل کی مضبوط دعویدار دکھائی دے رہی ہے۔



