Saturday, December 6, 2025
ہومNationalآتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے مغربی ایشیا کی کئی پروازیں منسوخ

آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے مغربی ایشیا کی کئی پروازیں منسوخ

نئی دہلی، 25 نومبر (یو این آئی) ایتھوپیا میں ہیلی گوبی آتش فشاں کے پھٹنے سے ہندوستان سے مغربی ایشیائی شہروں کے لیے کئی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ٹاٹا گروپ کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے منگل کے روز بتایا کہ اس نے پیر اور منگل کے روز اب تک مجموعی طور پر 13 پروازیں منسوخ کی ہیں۔ اکاسا ایئر نے بھی بتایا کہ اس نے کل اور آج جدہ، کویت اور ابو ظہبی جانے والی اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ایئر انڈیا نے بتایا کہ پیر کے روز اس نے کل سات پروازیں منسوخ کر دیں۔ ان میں امریکہ کے نیوارک سے دہلی، نیویارک سے دہلی، دبئی سے حیدرآباد، قطر کے دوحہ سے ممبئی، دبئی سے چنئی، دمّام سے ممبئی اور دوحہ سے دہلی کی پروازیں شامل ہیں۔ ایئر لائن نے آج چنئی،ممبئی، حیدرآباد،دہلی، ممبئی،حیدرآباد، حیدرآباد،ممبئی، ممبئی،کولکاتہ اور کولکاتہ،ممبئی کی پروازیں منسوخ کی ہیں۔ایئر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وہ طیارے جو آتش فشاں کے دھوئیں والے علاقوں سے گزرے ہیں، ان کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ متاثرہ مسافروں کو زمینی عملہ ہر ممکن مدد فراہم کر رہا ہے۔ اکاسا ایئر نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے 24 اور 25 نومبر کی جدہ، کویت اور ابو ظہبی کی تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں، تاہم اس نے تعداد نہیں بتائی۔ کمپنی نے متاثرہ مسافروں کو مکمل رقم واپس کرنے کا وعدہ کیا ہے۔اسپائس جیٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دبئی کی پروازوں میں تاخیر ضرور ہے مگر ان میں سے کوئی بھی پرواز منسوخ نہیں ہوئی ہیں، انڈیگو کے ترجمان نے منسوخ شدہ پروازوں کی تعداد بتانے سے انکار کر دیا ہے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات