Saturday, December 6, 2025
ہومJharkhandڈی سی نے ٹنڈوا اور سمریا بلاک کا کیا معائنہ ، کہا!

ڈی سی نے ٹنڈوا اور سمریا بلاک کا کیا معائنہ ، کہا!

صحت خدمات عوام کا بنیادی حق، غفلت برداشت نہیں ہوگی

جدید بھارت نیوز سروس
چترا ،24؍نومبر: ڈپٹی کمشنر کریتی شری جی نے آج ٹنڈوا بلاک میں واقع کمیونٹی ہیلتھ سینٹر ٹنڈوا اور غذائیت کے علاج کا مرکز کا اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران انہوں نے اسپتال کی صفائی، مریضوں کو میسر علاج و سہولیات، ادویات کی دستیابی، غذائی علاج سے متعلق انتظامات اور تمام طبی اہلکاروں کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحت خدمات عوام کا بنیادی حق ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔معائنہ کے دوران سول سرجن ڈاکٹر جگدیش پرساد، سب ڈویژنل آفیسر سمریا سنی راج، انچارج میڈیکل آفیسر ٹنڈوا، ڈسٹرکٹ سپلائی آفیسر نیتو سنگھ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سپرنٹنڈنٹ رام جی کمار، بی ڈی او ٹنڈوا سمیت مختلف محکموں کے افسران موجود تھے۔بعد ازاں ڈی سی سمریا بلاک کے ایچاک پنچایت پہنچیں، جہاں “آپ کی یوجنا، آپ کی سرکار، آپ کے دوار ” مہم کے تحت جاری ’سیوا کا ادھیکار ہفتہ‘ کیمپ کا انہوں نے معائنہ کیا۔ موقع پر موجود مستفیدین سے گفتگو کی اور وہیں دھوتی ساڑی، پیدائش سرٹیفکیٹ، جاب کارڈ، منظوری نامے اور دیگر دستاویزات تقسیم کیے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام افراد کو اسکیموں کا فائدہ شفاف، آسان اور تیز رفتار طریقے سے فراہم ہو۔سیوا کا ہفتہ پروگرام کے تحت آج ضلع کے چترا بلاک کے دیوریا، موکتما اور آرا پنچایت، گدھور بلاک کے منجھگاواں پنچایت، ہنٹر گنج بلاک کے ناواڈیہہ پناری، گونسائی ڈیہہ، کیدلی کلا، تلہیت اور اریلی پنچایت، پرتاپ پور بلاک کے ٹنڈوا ، رام پور اور پرتاپ پور پنچایت ، کندا بلاک کے مرگڑا پنچایت، لاوالونگ بلاک کے مندھنیا پنچایت، سمریا بلاک کے کساری اور ایچاک پنچایت ، اٹکھوری بلاک کے ٹوناٹانڑ اور پیتیج پنچایت، میورہنڈ بلاک کے پیٹا دیری پنچایت ، کانہا چٹی بلاک کے تلبل پنچایت، پتھل گڑا بلاک کے سنگھانی پنچایت اور ٹنڈوا بلاک کے کوید، پوکلا عرف کسیاڈیہہ اور ڈہو پنچایت میں کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق 25 نومبر کو بھی وسیع پیمانے پر کیمپ لگائے جائیں گے، جن میں مختلف پرکھنڈوں کے متعدد پنچایت شامل ہوں گے۔ اسی طرح چترا میونسپل کونسل کے وارڈ 10، 11، 12 اور 16 میں بھی کیمپ کا انعقاد ہوگا۔ڈی سی نے کہا کہ ’سیوا کا ہفتہ‘ مہم کا بنیادی مقصد سرکاری اسکیموں کو براہِ راست عوام تک پہنچانا ہے تاکہ کوئی بھی مستحق شہری فائدے سے محروم نہ رہ جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ ہر کیمپ میں آنے والے شخص کی شکایت و ضرورت کا مناسب اور فوری حل یقینی بنایا جائے۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات