Friday, December 5, 2025
ہومInternationalاسرائیل یلو لائن کے پار تعمیرات کو مسمار کر رہا، ثالثوں کا...

اسرائیل یلو لائن کے پار تعمیرات کو مسمار کر رہا، ثالثوں کا مداخلت کرنا ضروری: حماس

غزہ،22نومبر(ہ س)۔فلسطین کی مزاحمتی تنظیم ‘حماس ‘ کے ترجمان حازم قاسم نے زور دیا ہے کہ اسرائیل منظم طریقے سے ’’ ییلو لائن ‘‘ کے پیچھے تمام تعمیراتی مظاہر کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے ’’ ایکس‘‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ یلو لائن ‘‘ کے پیچھے اسرائیلی مسماری کی کارروائیوں کو روکنے کے لیے ثالثوں کی مداخلت ضروری ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سے اسرائیلی خلاف ورزیاں تواتر سے جاری ہیں۔ اسرائیلی خلاف ورزیاں اس ’’ ییلو لائن ‘‘ سے تجاوز کر چکی ہیں جس کی جانب اسرائیلی فوج پیچھے ہٹ گئی تھی۔غزہ میں حماس کے میڈیا آفس نے جمعرات کو ایک بیان جاری کیا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج معاہدے کے بعد جس ییلو لائن کی جانب پیچھے ہٹی تھی، اب اس سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ تجاوز غزہ شہر کے مشرقی علاقے میں دراندازی کر کے اور ییلو نشانات کی جگہ کو تبدیل کر کے کیا گیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے الشعف، النزاز اور بغداد کی گلیوں میں اپنا کنٹرول 300 میٹر تک بڑھا دیا ہے۔ حماس نے اس توسیع کو ایک نئی جارحیت اور معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ سٹی کے مشرق میں ییلو لائن کی سرحدوں کو وسیع کرنے کے بعد درجنوں غزہ کے شہریوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ اس دوران ’’ العربیہ/ الحدث ‘‘ کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے مشرق میں بے گھر ہونے والے شہریوں پر اشتہارات پھینکے ہیں جس میں انہیں ان ییلو علاقوں میں جانے سے خبردار کیا گیا ہے جو اسرائیلی کنٹرول میں ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے دوران اسرائیلی افواج نے غزہ شہر کے مشرق میں الشجاعیہ کے محلے پر گولہ باری کی ہے۔ انہوں نے پٹی کے جنوب میں خان یونس اور رفح پر بھی فضائی حملے کیے ہیں۔

Jadeed Bharat
Jadeed Bharathttps://jadeedbharat.com
www.jadeedbharat.com – The site publishes reliable news from around the world to the public, the website presents timely news on politics, views, commentary, campus, business, sports, entertainment, technology and world news.
مقالات ذات صلة
- Advertisment -
Google search engine

رجحان ساز خبریں

احدث التعليقات