ہندوستان کےواسودھائیو کٹمبکم، ویژن کی نمائندگی کریں گے
نئی دہلی۔ 21؍ نومبر۔ ایم این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ کے لیے روانہ ہوئے، جسے انھوں نے افریقی سرزمین پر پہلی بار منعقد ہونے والی “خصوصی سربراہی کانفرنس” کے طور پر بیان کیا، جس نے ہندوستان کی 2023 کی صدارت کے دوران G20 میں افریقی یونین کی نئی رکنیت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ یکجہتی، مساوات اور پائیداری’ کے موضوع پر ہونے والی چوٹی کانفرنس میں، وزیراعظم مودی نئی دہلی اور ریو ڈی جنیرو میں گزشتہ سربراہی اجلاسوں کے نتائج کی بنیاد پر ‘ واسودھائیوا کٹمبکم(ایک زمین، ایک خاندان اور ایک مستقبل) کے اپنے وژن کے ساتھ ہم آہنگ ہندوستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔ وزیر اعظم نے ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعاون کا جائزہ لینے کے لیے 6 ویں IBSA چوٹی کانفرنس میں شرکت کرنے، اور عالمی شراکت داری اور کثیر جہتی تعاون کو تقویت دینے کے لیے مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ میٹنگیں منعقد کرنے، جنوبی افریقہ میں اہم ہندوستانی باشندوں کے ساتھ مشغول ہونے کی بھی توقع کی۔



